You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
عراق
عراق ایشیا کا ایک اہم عرب اور مسلمان ملک ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
عراق کا موجودہ انتشار اور امریکی ذمہ داری
بعض امریکی سیاستدانوں نے عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور انبار صوبے کے بحران کو امریکی فوجی انخلا کے ساتھ نتھی کیا ہے کیونکہ یہ ایک نامناسب اور غلط فیصلہ تھا۔ اِس حوالے سے امریکی صدر اوباما کی حکومت پر نکتہ چینی جاری ہے۔
امریکا کی طرف سے عراق کو اسلحے کی فراہمی میں تیزی
امریکا نے کہا ہے کہ وہ عراق کو میزائل اور نگرانی والے ڈرون طیاروں کی فراہمی میں تیزی لائے گا۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بغداد حکومت صوبہ انبار میں فعال القاعدہ کے حامی جنگجوؤں کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔
عراقی صوبے انبار پر حکومتی فوج کی غلبہ حاصل کرنے کی کوششیں
عراقی فوج نے سنی اکثریتی شہروں رمادی اور فلوجہ پر القاعدہ سے وابستگی رکھنے والی سنی ملیشیا کے کنٹرول کو ختم کرنے کے لیے شیلنگ اور فضائی حملوں کا سہارا لیا ہے۔ اُدھر بغداد کے شیعہ علاقوں پر خود کش حملے بھی کیے گئے۔
شام کے باغیوں میں مسلح چپقلش شدت اختیار کرتی ہوئی
خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں اسد حکومت کے خلاف برسرپیکار باغیوں کے اندر نااتفاقی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور مختلف انتہا پسند گروپ اب ایک دوسرے کے خلاف مسلح کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔
فلوجہ بغداد حکومت کے ہاتھوں سے نکل گیا
ایک سینئر عراقی سکیورٹی عہدیدار کے مطابق شہر فلوجہ کا کنٹرول حکومت کے ہاتھوں سے نکل کر مکمل طور پر القاعدہ سے قریبی وابستگی رکھنے اور ماضی میں امریکی فوجوں کے ساتھ مسلسل برسرِپیکار رہنے والے جنگجوؤں کے پاس چلا گیا ہے۔
عراق، جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے مابین لڑائی جاری
عراقی صوبے انبار کے دو شہروں فلوجہ اور رمادی میں سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز شدید جھڑپوں کے بعد فلوجہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
عراق، سزائے موت میں اضافہ
بین الاقوامی مذمت کے باوجود عراق میں سزائے موت کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انتخابات سے قبل ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کے طور پر سزائے موت دیے جانے کی شرح مزید بڑھ سکتی ہے۔
کانگو ملیشیا کے خلاف ایک امن پسند کی جنگ
ایک جرمن سفارت کار مارٹن کوبلر افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کی طرف سے تعینات کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے مشن کی گزشتہ چار ماہ سے سربراہی کر رہے ہیں۔ ان کا کام آسان نہیں ہے۔
عراق کے لیے امریکی ’ہیل فائر‘ میزائل اور ڈرون طیارے
امریکا کی جانب سے شورش زدہ ملک عراق کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیل فائر میزائل گزشتہ ہفتے کے دوران فراہم کر دیے گئے ہیں۔ اگلے برس کے دوران عراق کو فضائی نگرانی کے لیے ڈرون طیارے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔
عراق، جنرل سمیت 24 فوجی حملے میں ہلاک
عراق میں ایک فوجی جنرل سمیت 24 فوجی اہلکار ہفتہ 21 دسمبر کو ایک حملے کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فوجیوں کی یہ ہلاکتیں ایک کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں ہوئیں۔
عراق: پرتشدد واقعات میں کم از کم 90 افراد ہلاک
عراق میں ہونے والے مختلف پرتشدد واقعات میں کم از کم نوّے افراد مارے گئے ہیں۔ سن دو ہزار چھ کے بعد رواں برس عراق کا پرتشدد ترین سال ہے۔ فرقہ وارانہ واقعات پہلے ہی سے تباہ حال اس ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
عراقی شاپنگ مال میں بڑا حملہ
عراق ميں متعدد پر تشدد واقعات ميں اب تک کم از کم نو افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ سب سے خونريز حملہ شمالی شہر کرکوک ميں ہوا، جہاں حملہ آوروں نے ايک شاپنگ کمپليکس پر متعدد حملے کرتے ہوئے کئی افراد کو يرغمال بنا ليا۔
عراق میں خودکش حملہ، کم از کم دس افراد ہلاک
شمالی عراق میں واقع ایک علاقے مقدادیہ میں ایک خودکش حملہ آور نے ایک جنازے میں خود کو بم سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
عراق: جلوسوں پر حملے، کم از کم 41 ہلاک
عراق میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باوجود شیعہ مسلمانوں کے ماتمی جلوسوں پر ہونے والے مختلف بم حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔
عراق میں فوجی اڈے پر دو خودکش حملے
عراق کے طول و عرض میں جمعرات کے روز ہونے والے مختلف دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکتوں کی کم از کم تعداد 30 ہو گئی ہے۔
عراق میں القاعدہ کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، اوباما
امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سے ملاقات کے دوران کہی۔
خطے میں طاقت کا خلا عراق میں بدامنی کی وجہ ہے، نوری المالکی
عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں تشدد کی کارروائیاں حکومتی پالیسیوں میں خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی وجہ خطے میں طاقت کے حوالے سے پایا جانے والا خلا ہے۔
عراق کا خونی اتوار، 54 ہلاکتیں
آج اتوار کو عراقی دارالحکومت کے اندر اور مضافات میں متعدد کار بم حملوں اور شمالی عراق میں اپنی تنخواہیں وصول کرنے کے لیے قطار میں کھڑے فوجیوں پر ایک خود کُش حملے کے نتیجے میں عراق میں مجموعی طور پر 54 افراد ہلاک ہو گئے۔
عراق ميں جنگ سے جڑی ہلاکتوں کے تعداد نصف ملين، مطالعہ
امريکا ميں جاری کردہ ايک مطالعے کے مطابق نسلی فسادات کے شکار ملک عراق ميں سن 2003 ميں شروع کيے جانے والے امريکی آپريشن سے لے کر اب تک قريب پانچ لاکھ افراد جنگ کے سبب اپنی جانيں کھو چکے ہيں۔
عراق میں چالیس سے زائد مجرموں کو پھانسی، اقوام متحدہ کی تشویش
اقوام متحدہ نے عراق میں کم از کم 42 ’دہشتگردوں‘ کو پھانسی کی سزا دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
عراق میں خونریزی جاری، ساٹھ سے زائد افراد ہلاک
عراق میں ہفتے کے روز ہونے والے پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ سب سے خونریز حملہ بغداد میں شیعہ زائرین پر کیا گیا۔
عراق میں سلسلہ وار بم دھماکے، درجنوں ہلاکتیں
عراق میں آج پیر کے روز ہونے والے سلسلہ وار کار بم حملوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک جب کہ سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں عراق میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر پرتشدد واقعات میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عراق میں ہفتے کا خونی دن، مرنے والوں کی تعداد 96 ہوگئی
عراقی دارالحکومت بغداد کے اہم شیعہ آبادی والے علاقے صدر سٹی میں ہفتے کے روز ہونے والے دو خود کُش بم حملوں اور ملک بھر میں دہشت گردی کے دیگر واقعات میں مرنے والوں کی کم ازکم تعداد 96 ہوگئی ہے۔
عراق مسجد میں بم دھماکا، کم از کم 18 افراد ہلاک
عراق میں سنی مسلمانوں کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکا خیز مواد مسجد کے اندر لگے ایئر کنڈیشنرز میں چھپایا گیا تھا۔
عراق کار بم حملوں کی زد میں، تین درجن کے قریب ہلاکتیں
عراق کے طول و عرض میں اتوار کے روز ہونے والے مختلف کار بم حملوں میں ہلاکتوں کی کم از کم تعداد 35 بتائی گئی ہے۔ گزشتہ روز موصل کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں 27 افراد مارے گئے تھے۔
جنگ سے متاثرہ شمالی عراق کے قدرتی حسن کی بحالی
ترکی اور ایران کی سرحد کے قریب واقع عراق کے نیم خود مختار شمالی علاقے کے قدرتی حسن کو بحال کرنے اور اسے ایک سیاحتی مرکز بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یہ علاقہ کئی دہائیوں تک جنگوں سے متاثر رہا ہے۔
عراق: مسجد میں خودکش حملہ، کم از کم 39 افراد ہلاک
عراق میں شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد پر ہونے والے خودکش بم حملے میں کم از کم انتالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بڑھتے ہوئے فرقہ ورانہ واقعات پہلے ہی سے تباہ حال اس ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
عراق میں بم دھماکے، 60 سے زائد افراد ہلاک
عراق میں قتل و غارت گری کا سلسلہ تھمتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔ دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے مختلف علاقوں کو سلسلہ وار بم دھماکوں نے ایک مرتبہ پھر ہلا کر رکھ دیا۔
عراق جنگ، برطانوی فوجیوں کی گواہیاں شروع
عراق جنگ کے حوالے سے شہریوں پر تشدد اور ان کے قتل کے الزامات کی ایک انکوائری میں برطانوی فوجیوں کی جانب سے گواہی دینے کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ یہ سلسلہ آئندہ دو ماہ تک جاری رہے گا۔
عراق میں جلاوطن ایرانیوں کے کیمپ میں بیسیوں ہلاکتیں
عراق میں جلاوطن ایرانی منحرفین کے ایک کیمپ میں ہونے والی خونریزی میں کم از کم 47 افراد مارے گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔ عراقی وزیر اعظم المالکی نے ان خونریز جھڑپوں کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا یے۔
عراق پھر تشدد کی لپیٹ میں، مزید ہلاکتیں
عراق میں ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں کم ازکم چھبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ حملہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ایک پارک میں کیا گیا۔
عراق حملوں کی ذمہ داری القاعدہ کے حامی گروہ نے قبول کر لی
عراق میں القاعدہ سے وابستہ ایک گروہ نے عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عراق بھر میں ہونے والے ان دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
عراق میں دہشت گردی کرنے والے ’اسلام کے دشمن‘ ہیں، امریکا
امریکا نے عراق میں ہفتے کے روز دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ’اسلام دشمن‘ قرار دیا ہے۔ اس غیرمعمولی بیان میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا ایک ’بزدلانہ‘ عمل ہے۔
امریکی فوجی میننگ پر جاسوسی کا الزام ثابت ہوگیا
وکی لیکس کو خفیہ امریکی دستاویزات فراہم کرنے والے امریکی فوجی بریڈلی میننگ پر جاسوسی کا الزام ثابت ہوگیا ہے تاہم اسے جان بوجھ کر القاعدہ کی مدد کرنے کے سنگین الزام میں بری کر دیا گیا ہے۔
عراق میں تشدد کی تازہ لہر، درجنوں ہلاک
پیر کو عراق بھر میں رونما ہونے والی پر تشدد کارروائیوں میں کم ازکم باسٹھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کی تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عراق میں تشدد کی تازہ لہر، 70 سے زائد افراد ہلاک
عراق میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت بغداد میں میں دو جیلوں پر ہوئے مسلح حملوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ملک کے شمالی شہر موصل میں فوجی قافلے پر ہوئے خودکش حملے میں 25 فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔
عراق کے مختلف علاقوں میں دھماکے، 65 افراد ہلاک
عراق میں دارالحکومت بغداد سمیت مختلف علاقوں میں ہفتے کی شب پے درپے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 65 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباﹰ دو سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عراق میں 2008ء کے بعد سے اب تک کی شدید ترین خونریزی
عراق میں نئے خونریز واقعات اور ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بظاہر منظم انداز میں کیے گئے کئی سلسلے وار بم حملوں میں مزید کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ درجنوں نئی ہلاکتیں کل اتوار کے روز ہوئیں۔
شام کے لیے ایرانی اسلحے کی سپلائی نہیں روک سکتے، عراق
عراق نے کہا ہے کہ وہ ایران کو فضائی راستے سے شام کے لیے اسلحہ فراہم کرنے سے نہیں روک سکتا۔ ادھر امریکا نے شامی باغیوں کو تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
عراق میں تشدد کا سلسلہ جاری، اکتالیس افراد ہلاک
عراق میں شیعہ کمیونٹی کی ایک مسجد پر کیے گئے خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم تئیس افراد مارے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کی رات کو ہوئے اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔
امریکی فوجی کے خلاف قتل کا مقدمہ خار ج
امریکا کی اعلیٰ ترین فوجی عدالت نے عراق میں تعینات ایک امریکی فوجی کے خلاف قتل کی فرد جرم خارج کر دی ہے۔
عراق میں فرقہ ورانہ خونریزی میں اضافہ تشویشناک، مارٹن کوبلر
عراق کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن کوبلر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی اس ریاست میں خونریزی میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی فرقہ واریت تشویشناک رجحانات ہیں اور وہاں سلامتی کی مجموعی صورت حال خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔
قدیم بابل کے احیاء کی کوششیں
قدیم بابل شہر اپنی شان دار تاریخ اور ثقافت کے لیے شہرت تو رکھتا ہے، ساتھ ہی وہ اس حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے کہ اس کی تباہی میں کسی نے کسر نہیں چھوڑی۔ اب عالمی ادارے اور عراقی حکومت مل کر اس کے احیاء کی کوشش کر رہے ہیں۔
عراق فرقہ ورانہ تشدد کی لپیٹ میں
سیاسی جمود کی شکار اس عرب ریاست میں ایک بڑے فرقہ ورانہ فساد کے خطرات مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔
عراق میں تشدد، 51 افراد ہلاک
اتوار کو عراق بھر میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں کم ازکم 51 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ ایسے خدشات قوی ہوتے جا رہے ہیں کہ عراق میں شیعہ سنی فرقہ ورانہ تشدد ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لیتا جا رہا ہے۔
عراق میں ہلاکتوں کا افسوسناک ریکارڈ
عراق میں گزشتہ پانچ برسوں سے جاری فرقہ ورانہ کشیدگی کے دوران مئی کا مہینہ خونریز ترین ثابت ہوا ہے۔ اس دوران شیعہ اور سنی فرقوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے پر شدید حملے کیے ہیں۔
ایک ماہ میں 450 عراقی بدامنی کی بھینٹ چڑھ گئے
عراقی دارالحکومت بغداد گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر خونریز بم دھماکوں سے لرز اٹھا جب متعدد کار بم حملوں نے 65 سے زائد لوگوں کی جان لے لی۔
عراق میں خونریزی، امریکا کے لیے نیا امتحان
امریکی صدر باراک اوباما کو مشرق وسطیٰ میں ایران سے لے کر شام تک کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ اب اوباما کو ایک اور مسئلے کا سامنا ہے، جو نیا بھی ہے اور پرانا بھی،عراق کا مسئلہ۔
عراق: سلسہ وار دھماکے، 40 سے زائد ہلاک
عراقی دارلحکومت بغداد میں پیر کے روز ہونے والے کار بم دھماکوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراق میں مذہبی مقامات حملوں کی زد میں
عرب ریاست عراق میں سنی مسلمانوں کی مساجد اور اہل تشیع کی عبادت گاہوں "حسینیاں" پر پے در پے خونریز حملوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ رواں برس اب تک ایسے درجنوں واقعات رپورٹ کیے جاچکے ہیں۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 20
اگلا صفحہ