You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
عراق
عراق ایشیا کا ایک اہم عرب اور مسلمان ملک ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
تِکرِیت پر قبضے کی جنگ جاری
عراقی شہر تِکرِیت پر گیارہ جون کو سنی انتہا پسندوں نے قبضہ کیا تھا۔ اس شہر پر دوبارہ قبضے کے لیےعراقی فوج نے ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جمعے کے روز عراقی فوج تِکرِیت یونیورسٹی کیمپس میں اتاری گئی تھی۔
عراقی دارالحکومت کی فضاؤں میں امریکی ڈرونز
عراق کے اعلیٰ ترین شیعہ رہنما نے منگل تک وزیراعظم سمیت دوسرے اہم عہدوں پر پارلیمانی انتخاب مکمل کر لینے کی تلقین کی ہے۔ دوسری جانب بغداد کی فضائی نگرانی کے لیے امریکی ڈرونز کی پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔
عراق: تکریت پر دوبارہ قبضے کی جنگ
عراقی فوج نے سُنی باغیوں کے زیر کنٹرول اہم اسٹریٹیجک شہر تکریت کا دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کے لیے حملے شروع کر دیے ہیں۔ دریں اثناء ہیومن رائٹس وچ نے کہا ہے کہ باغیوں نے 160 سے زائد حکومتی فوجیوں کو قتل کیا گیا تھا۔
ISIS پورے خطے کے ليے خطرہ ہے، امريکا
عراق کے متعدد شہروں پر سنی شدت پسندوں کے قبضے اور دن بہ دن بگڑتی ہوئی صورت حال پر امريکی وزير خارجہ جان کيری نے خليجی رياستوں کے سفارت کاروں کے ساتھ پيرس ميں منعقد ہونے والے ايک اجلاس ميں تبادلہ خيال کيا ہے۔
ایران خفیہ انداز ميں عراق کی مدد کر رہا ہے، نیو یارک ٹائمز
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک آن لائن رپورٹ میں لکھا ہےکہ سنی شدت پسندی کو روکنے کے لیے تہران حکومت عراق کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈرون طیارے بھی استعمال کیے جا رہے ہيں۔
امریکی فوجی ماہرین عراق پہنچ گئے، سنی انتہا پسندوں کی کارروائیاں جاری
امریکی انٹیلی جنس حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر سنی انتہا پسندوں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو وہ ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ ادھر بغداد حکومت کی مدد کے لیے امریکی فوج ماہرین کی پہلی ٹیم عراق پہنچ گئی ہے۔
يورپی وزرائے خارجہ کا اجلاس، يوکرائن مرکزی موضوع
آج پیر کے روز لکسمبرگ ميں يورپی يونين کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس ہو رہا ہے، جس ميں يوکرائن کے بحران کے علاوہ عراق، شام، افغانستان اور تھائی لينڈ کی صورت حال جیسے موضوعات پر بات چيت متوقع ہے۔
’اسلامی ریاست عراق و شام‘ کے عسکریت پسند کون ہیں؟
عراق میں حالیہ ہفتوں میں وسیع تر عسکری کامیابیاں حاصل کرنے والی سنی عسکریت پسند تنظیم ’اسلامی ریاست عراق و شام‘ کے شدت پسند مشرق وسطیٰ کے بدامنی کے شکار ان دونوں ہمسایہ ملکوں میں خلافت قائم کرنا چاہتے ہیں۔
عراق ميں شدت پسندوں کی پيش قدمی کے شام پر اثرات
شامی خانہ جنگی ميں صدر بشار الاسد کی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے والے ہزاروں عراقی شيعہ جنگجو ان دنوں واپس اپنے وطن لوٹ رہے ہيں، جس سے دمشق حکومت کے سرکاری دستوں پر عسکری دباؤ میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
امریکا دوبارہ عراقی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتا
امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ عراق میں سنی شدت پسندوں کے خلاف محدود پیمانے پر عسکری کارروائی کی جا سکتی ہے۔ تاہم ان کے بقول وہ یہ نہیں چاہتے کہ امریکا کسی نئی جنگ کا حصہ بنے۔
آئی ایس آئی ایس کی مالی معاونت کون کرتا ہے ؟
عراقی شہر موصل پر قبضے کے بعد عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ ان عراق اینڈ شام نے وہاں کے مرکزی بینک سے تقریباً 420 ملین امریکی ڈالر چرا لیے تھے۔ اندازہ ہے کہ اس طرح اس شدت پسند گروپ کے پاس دو ارب ڈالر جمع ہو گئے ہیں۔
عراقی حکومت کی امریکا سے ہوائی حملوں کی مدد کی درخواست
عراق کے شیعہ وزیراعظم نوری المالکی کی حکومت کو سنی انتہا پسندوں کی پیشقدمی کا سامنا ہے۔ اُن کی فوج نے عسکریت پسندوں کی مزاحمت کو سست ضرور کیا ہے لیکن دارالحکومت بغداد کو ابھی بھی خطرات کا سامنا ہے۔
عراق: عسکریت پسندوں کی کارروائیاں جاری، 20 ہلاک، درجنوں غیر ملکی اغواء
عراق میں شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ آف عراق و شام کے عسکریت پسندوں کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سنی شدت پسندوں کی پیش قدمی، ایرانی جنرل عراق میں
ایران کی القدس فورسز کے ایک جنرل عراق پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سنی شدت پسندوں کی کارروائیوں کے تناظر میں بغداد حکومت سے صلاح مشورے میں مصروف ہیں۔ ادھر امریکا نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ ’فرقہ واریت‘ سے دور رہے۔
عراق میں باغیوں کی پیشقدمی: امریکا کا بھی ایران سے مذاکرات پر غور
ایرانی صدر روحانی کے اس حالیہ بیان کے بعد کہ عراق میں سلامتی کی بہتر صورت حال کی خاطر دیرینہ حریف ملک امریکا سے بھی تعاون ممکن ہے، اب امریکا نے کہا ہے کہ وہ بھی عراق سے متعلق تہران کے ساتھ مذاکرات پر غور کر رہا ہے۔
عرب دنیا: طویل شیعہ سنّی جنگ کا خطرہ
عراق میں ISIS اور سکیورٹی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔ ڈی ڈبلیو کے تبصرہ نگار الیگذانڈر کُوڈاشیف کے مطابق اس دہشت گرد تنظیم کے سربراہ نے پورے مشرقِ وُسطیٰ کو ایک کئی سالہ طویل شیعہ سنّی جنگ کی آگ میں جھونک دیا ہے۔
عراق: باغیوں کی پیشقدمی، ’قتل عام‘ کی تصاویر بھی جاری
عراقی سنی باغیوں نے ملکی فوج کے ساتھ گھمسان کی جنگ کے بعد شمال مغربی شہر ترکمان پر بھی قبضہ کر لیا ہے جبکہ قیدی بنائے گئے عراقی فوجیوں کے ’قتل عام‘ کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔
امریکا عراق میں فوجی بغاوت سے باز رہے، ایران
ایران کی جانب سے اتوار کے روز کہا گیا ہے کہ عراق میں کوئی بھی غیرملکی فوجی مداخلت اس بحران زدہ ملک کے مسائل کو گھمبیر اور خطے میں امن کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔
امریکی بیڑا خلیج کی طرف روانہ
امریکا نے عراق کے بحران کے تناظر میں اپنا ایک طیارہ بردار بحری بیڑا خلیج فارس کی جانب روانہ کر دیا ہے۔ ’یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بُش‘ نامی یہ طیارہ بردار جہاز شمالی بحیرہء عرب سے خیلج فارس پہنچے گا۔
عراق میں انتشار، ایران امریکا سے تعاون پر تیار: صدر روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عراق میں انتشار کے پیش نظر وہاں کے حالات میں بہتری کے لیے ایران اپنے دیرینہ حریف ملک امریکا کے ساتھ تعاون کرنے پر مشروط طور پر تیار ہے۔
شمالی عراق میں ایک علاقے پرسکیورٹی فورسز کا دوبارہ قبضہ
ہفتے کوعراقی سکیورٹی فورسز نے اسلامی شدت پسندوں نے ایک علاقے کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ ادھر وزیراعظم نوری المالکی نے اعلان کیا تھا کہ انہیں ملکی پارلیمانی نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ’لامحدود اختیارات‘ دے دیے ہیں۔
عراقی سُنی عسکریت پسندوں کے خلاف ہتھیار اُٹھا لیں، شیعہ رہنما
عراق کے سب سے سینئر شیعہ رہنما آیت اللہ العظمیٰ علی السیستانی نے تمام عراقیوں سے بغداد کی طرف مارچ کرنے والے سُنی عسکریت پسندوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
عراق کو ’تماشائیوں کی نہیں، مدد کی ضرورت‘
عراق میں مسلح جہادی گروپوں کی عسکری پیش قدمی کو یورپ کو دور سے بیٹھے صرف دیکھنا نہیں چاہیے۔ ڈوئچے ویلے کے تبصرہ نگار رائنر زولِش کے بقول بغداد کو مدد کی ضرورت ہے۔ عراق میں اس وقت یورپی سلامتی کو بھی چیلنج کیا جا رہا ہے۔
عسکریت پسندوں کا دارالحکومت کی طرف پیش قدمی کا اعلان
دولت اسلامیہ فی عراق والشام کے عسکریت پسندوں نے دارالحکومت بغداد کی طرف پیش قدمی کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ وہ عراقی حکومت کے ساتھ مزید ’فوجی تعاون‘ کے لیے تیار ہے۔
عراقی شہر کِرکُوک پر کُرد قابض
عراقی شہروں مُوصل اور تِکرت پر اسلامی انتہاپسندوں نے جہاں قبضہ کیا وہاں بغداد اور کرد حکومت کے درمیان متنازعہ شہر کِرکُوک پر آج جمعرات کو کُردوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ اُدھر پارلیمنٹ ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔
’اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ‘ تمام مشرق وسطیٰ کے لیے ایک بڑا خطرہ
واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ کے تمام خطے کو جہادی سُنی گروپ ’اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ‘ ISIL کے خطرات سے متنبہ کیا ہے۔
عراق، موصل پر جنگجوؤں کا قبضہ
جنگجوؤں نے عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس پیشرفت کو شیعہ وزیر اعظم کی حکومت کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تشدد کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ افراد موصل سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
عراق خون میں لت پت، کُرد پارٹی کے دفتر پر حملہ
عراق کی ایک کُرد سیاسی جماعت کے مرکزی دفتر پر خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ عراق کے دیالہ صوبے میں پیش آیا۔ عراق کے دیگر شہروں میں بھی پر تشدد واقعات دیکھنے میں آئے۔
عراق ميں تشدد کی تازہ لہر، کم از کم 59 ہلاک
عراقی شہر موصل ميں تازہ پر تشدد واقعات ميں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ دريں اثناء صوبہ انبار ميں جنگجوؤں نے ايک يونيورسٹی پر دھاوا بولتے ہوئے کئی طلباء اور اساتذہ کو يرغمال بنا ليا، جنہيں بعد ازاں بازياب کرا ليا گيا۔
مشرقی یوکرائن میں امریکی نجی سکیورٹی کمپنی کے فوجی: جرمن اخبار کا انکشاف
جرمن اخبار بِلڈ نے اپنی اتوار کی اشاعت میں انکشاف کیا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں جدید اسلحے سے لیس سابقہ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے سولجرز باغیوں کے خلاف متحرک ہیں۔
عراق کے پارلیمانی انتخابات
آج بدھ کے روز عراق میں پارلیمانی الیکشن کا انعقاد ہو ا۔ ان انتخابات سے قبل، گزشتہ ہفتوں کے دوران عراق کو سنگین پرتشدد واقعات کا سامنا تھا۔ گزشتہ دو دونوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچاس سے زائد رہی
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ 2011ء میں امریکی افواج کے انخلاء کے بعد وہاں ہونے والے یہ پہلے عام انتخابات ہیں۔
عراق: انتخابی عمل کی خونریز ابتدا
عراق میں عام انتخابات بدھ تیس اپریل کو منعقد ہو رہے ہیں تاہم فوج اور پولیس کے اہلکاروں کو پیر اٹھائیس اپریل کو ہی اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اس موقع پر ہونے والے حملوں میں بیس سپاہی مارے گئے ہیں۔
امریکی فوجیوں میں خود کُشی کے رجحان میں کمی
ایک نئی رپورٹ کے مطابق سن 2013 میں امریکی فوج کے حاضر سروس فوجیوں نے سن 2012 کے مقابلے میں کم خود کشیاں کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خود کشی میں کمی کے رجحان کی یہ شرح اٹھارہ فیصد رہی۔
عراق: بم دھماکوں میں کم ازکم 37 افراد ہلاک
عراقی دارالحکومت میں انتخابی مہم کے دوران ایک شیعہ گروپ کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی پر ہونے والے متعدد بم حملوں کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
شامی انتہا پسندوں سے رہائی پانے والے ہسپانوی صحافی اپنے وطن میں
شامی خانہ جنگی میں شریک القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے ایک انتہا پسند گروپ کے قبضے میں چھ ماہ سے زائد عرصہ گزارنے کے بعد دو ہسپانوی صحافی اتوار 30 مارچ کو واپس اپنے وطن اسپین پہنچ گئے ہیں۔
امریکی فوجی مداخلت سے شامی عوام کی تکلیف کم نہ ہوتی، اوباما
امریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ شام میں فوجی کارروائی کرتا بھی تو شام میں انسانی حوالے سے پیدا ہونے والا بحران روکا نہیں جا سکتا تھا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ 28 مارچ کو نشر کیے جانے والے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں کہی۔
عراق ميں پُر تشدد واقعات کی تازہ لہر، درجنوں ہلاک
عراق میں مختلف پر تشدد واقعات کے نتیجے میں 52 افراد کی ہلاکت کے بعد ملکی وزير اعظم نوری المالکی نے اپنے ايک ٹيلی وژن انٹرويو ميں چند پڑوسی ممالک پر الزام عائد کيا ہے کہ وہ عراق ميں فعال ’جہاديوں‘ کی مدد کر رہے ہيں۔
اسلحے کی فروخت: ايران، عراق معاہدے پر امریکی تشويش
ايران نے عراق کو 195 ملين ڈالر ماليت کا اسلحہ اور فوجی سامان فروخت کرنے سے متعلق مبينہ طور پر ايک معاہدے پر دستخط کر ديے ہيں۔ يہ ممکنہ پيش رفت ايران پر اسلحے کی فروخت سے متعلق اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔
گزشتہ برس 134 صحافی اپنی ذمہ دارياں نبھاتے وقت ہلاک ہوئے، رپورٹ
ايک تازہ رپورٹ کے مطابق سن 2013 کے دوران کُل 134 صحافی اپنی پيشہ وارانہ ذمہ دارياں نبھاتے وقت ہلاک ہوئے۔ سن 2012 کے دوران يہ تعداد 152 تھی۔
مقتدیٰ الصدر سیاست سے کنارہ کش
عراق کے طاقتور اور بااثر شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پارلیمانی انتخابات سے دو ماہ قبل الصدر کے سیاست کو خیر باد کہنے پر عراقی سیاسی حلقے حیران ہیں۔
’آئی ايس آئی ايل‘ سے کوئی لينا دينا نہيں، القاعدہ
دہشت گرد نيٹ ورک القاعدہ نے شام ميں فعال ايک شدت پسند تنظيم اسلامی رياست برائے عراق و شام کے ساتھ لاتعلقی کا اظہار کيا ہے۔ ISIL نامی يہ تنظيم مشرقی و شمالی شام ميں اعتدال پسند باغيوں کے خلاف کارروائياں جاری رکھے ہوئے ہے۔
رمادی میں حکومت فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا
عراقی فوج نے رمادی کے بعض حصوں پر قابض القاعدہ کے جنگجووں کے خلاف فوجی آپریشن اتوار کو شروع کرنے کا اعلان کیا تھا مگر تاحال اِس میں بڑی کامیابی سامنے نہیں آئی ہے۔ حکومتی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
رمادی و فلوجہ پر دوبارہ کنٹرول کے لیے حکومتی آپریشن کا آغاز
عراق کی حکومتی فوج نے اتوار کے روز افراتفری کے شکار صوبے انبار کے صدر مقام رمادی کے مقبوضہ علاقوں اور فلوجہ شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
عراق کے مختلف حصوں ميں حملے، درجنوں ہلاک
عراق کے مختلف حصوں ميں بدھ کے روز ہونے والے متعدد حملوں ميں کم از کم تہتر افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ دريں اثناء القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے صوبہ انبار ميں مزيد علاقوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
شام کے لیے 2.4 ارب ڈالر کے امدادی وعدے
کویت میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس کے دوران شام کی خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کے مسائل کو کم کرنے کے لیے مغربی اقوام اور خلیجی ریاستوں کی جانب سے اربوں ڈالر کے وعدے سامنے آئے ہیں۔
برطانوی فوجيوں کی جانب سے عراق ميں مبينہ جنگی جرائم کی تحقيقات
جرمنی کی ايک غير سرکاری تنظيم اور ايک برطانوی قانونی ادارے نے عراق ميں 2003ء سے 2008ء کے دوران برطانوی فوجيوں کے مبينہ طور پر جنگی جرائم ميں ملوث ہونے کی تحقيقات کے سلسلے ميں بين الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کيا ہے۔
اوباما کی مشرق وسطی پاليسی، نہ اِدھر نہ اُدھر
پانچ برس قبل اوباما نے اقتدار سنبھالتے ہی اِس عزم کا اظہار کيا تھا کہ وہ مشرق وسطٰی کے ساتھ روابط ميں بہتری اور مسلم دنيا ميں امريکا کی ساکھ کو بہتر بنائيں گے تاہم اُن کی يہ حکمت عملی مطلوبہ اہداف حاصل کرنے سے قاصر رہی۔
فلوجہ: عراقی حکومت کی آزمائش کا مقام
عراقی صوبے الانبار کے اہم شہر فلُوجہ اور صدر مقام رمادی کے بعض حصوں پر القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے سنی انتہا پسند اب قابض ہیں۔ فلوجہ شہر کی بازیابی کو بغداد حکومت کا سخت امتحان سمجھا جا رہا ہے۔
عراق: انبار ميں شدت پسندوں کے خلاف بڑی کارروائی
عراقی فوج نے انبار کے متاثرہ علاقوں ميں القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں کے خلاف ايک بڑی کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے۔ اسی حوالے سے امريکی نائب صدر جو بائیڈن نے رواں ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ عراقی وزير اعظم سے رابطہ کيا ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 19
اگلا صفحہ