You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فلسطین
فلسطین دنیا کے قدیم ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
نیتن یاہو کا دورہ امریکا، مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کے لیے اہم
امريکی ثالثی کے نتيجے ميں گزشتہ برس بحال ہونے والے اسرائيل اور فلسطين کے امن مذاکرات اس وقت انتہائی اہم مراحل سے گزر رہے ہيں۔ امن مذاکرات کے ليے مختص کردہ مدت رواں سال اپريل ميں ختم ہو رہی ہے۔
اسرائیل کے لیے غیر مشروط تعاون ختم: ڈوئچے ویلے کا تبصرہ
جرمنی اور اسرائیل کے مابین حکومتی سطح کی مشاورت پانچویں بار عمل میں آئی۔ رواں ہفتے پیر کو جرمن چانسلر انگیلا میرکل ان سالانہ مذاکرات کے لیے اسرائیل کے دو روزہ دورے پر تل ابیب میں تھیں ۔
مشرقی یروشلم میں پانچ سو سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمير
فلسطینی انتظامیہ نے اسرائيل کی جانب سے نئے رہائشی يونٹس کی تعمیر کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس سے کمزور مذاکراتی عمل ایک مرتبہ پھر تعطلی کا شکار ہو سکتا ہے۔
’اسرائيل مخالف رویہ‘: برطانيہ، فرانس، اٹلی اور اسپين کے سفير طلب
مقبوضہ فلسطینی علاقوں ميں يہودی آبادکاری کے تازہ منصوبوں کے تناظر میں چند يورپی ممالک نے اسرائيلی سفيروں کو طلب کيا، جِس کے جواب ميں اگلے ہی روز اسرائيل نے برطانيہ، فرانس، اسپين اور اٹلی کے سفيروں کو طلب کر لیا۔
جان کیری نجات دہندہ بننا چاہتے ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے نئے اسرائیلی دورے سے قبل اسرائیل کے وزیر دفاع نے اُن کے امن پلان کے تناظر میں تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ نجان دہندہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یالون نے اپنے بیان پر معذرت کی ہے۔
’بریکنگ دی آئس‘: فلسطین، اسرائیل دوستی کی کوشش
دس برس پہلے فلسطینی اور اسرائیلی کوہ پیماؤں نے انٹارکٹیکا کی ایک چوٹی کو مشترکہ طور پر سر کیا تھا۔ آٹھ کوہ پیماؤں کے اس تاریخی اقدام نے نہ صرف دنیا بھر کی توجہ حاصل کی تھی بلکہ اس کے اثرات آج بھی پائے جاتے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں امریکی امن کوششوں کے لیے سعودی حمایت
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بقول سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی امن مذاکراتی عمل کی تائید کر دی ہے۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ مجوزہ جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران غالباﹰ کوئی کردار اداکر سکتا ہے۔
امن عمل اور کیری کے طوفانی دورے
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ تین روز کے دوران اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ متعدد ملاقاتوں کے بعد کہا ہے کہ وہ جو امن منصوبہ پیش کریں گے، وہ ’منصفانہ اور متوازن‘ ہو گا۔
جان کیری اسرائیل و فلسطین کے بعد اردن اور سعودی کے لیے روانہ
امریکی وزیر خارجہ گزشتہ جمعرات سے اسرائیل اور فلسطینی علاقے کے دورے پر ہیں۔ آج اتوار کے روز وہ اُردن اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ امن مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لینے مشرق وسطیٰ پہنچے تھے۔
جان کیری کی اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ملاقاتیں
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے جمعہ کو اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد فریقین کے درمیان امن ڈیل کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات میں کمی کرنا اور اختلافات کو کم کرنا تھا۔
چیک جمہوریہ میں فلسطین کے سفیر، ’حادثاتی‘ دھماکے میں ہلاک
چیک جمہوریہ میں فلسطین کے سفیر جمال الجمال دارالحکومت پراگ میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے اس دھماکے کو ’حادثاتی‘ قرار دیا ہے۔
اسرائیل نے مزید فلسطینی قیدی رہا کر دیے
اسرائیل نے مزید 26 فلسطینی قیدی رہا کر دیے ہیں۔ ان کی رہائی امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔
اسرائیلی جیلوں سے 26 فلسطينی قيديوں کی رہائی آج متوقع
اسرائيلی وزير اعظم کی جانب سے گزشتہ ہفتے کيے گئے فيصلے کے تحت 26 مزيد فلسطينی قيديوں کی رہائی کی تيارياں جاری ہيں۔ ان قيديوں کی رہائی پير کی شب متوقع ہے۔ قيديوں کی رہائی جولائی میں شروع ہونے والے امن مذاکرات کا حصہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا ایک اور مشرق وسطیٰ کا دورہ
اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان اور جولائی سے جاری مذاکراتی عمل کو امکاناً کسی تعطل سے بچانے کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اگلے بدھ کو مشرق وسطیٰ کا دورہ شروع کریں گے۔
اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ نئی یہودی آبادکاری کا منصوبہ
اسرائیل کی حکومت اگلے ہفتے کے دوران ایک طرف تو امن مذاکرات کے تناظر میں فلسطینی قیدیوں کے تیسری کھیپ کو رہا کرنے والی ہے تو دوسری جانب وہ نئی یہودی آباد کاری کے منصوبے کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن ڈیل اگلے سال اپریل میں ممکن ہے: کیری
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیل اور فلسطینی علاقے کا دورہ مکمل کرتے ہوئے واضح کیا کہ امن مذاکرات کے سلسلے میں اگلے سال اپریل میں ڈیل کا امکان موجود ہے۔
پانی کی تقسیم کی ڈیل پر اسرائیل، اردن اور فلسطینی متفق
ورلڈ بینک کی ثالثی میں اسرائیل، اردن اور فلسطینی اتھارٹی نے علاقے میں پانی کی تقسیم کی مجوزہ ڈیل پر دستخط کر دیے ہیں۔ ڈیل پرفریقین کی جانب سے اتفاق رائے تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے۔
’یہودی بستیوں کی تعمیر بند ہونی چاہیے‘، اولانڈ
فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے آج پیر کو اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی بستیاں تعمیر کرنا بند کر دے کیونکہ یہ عمل فلسطینیوں کے ساتھ کسی امن سمجھوتے کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کو مشرق وسطیٰ کے دورے میں مشکلات کا سامنا
جان کیری اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران امن مذاکرات کو جاری رکھنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ کل ایک بار پھر اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔
اسرائیل نے چھبیس فلسطینی قیدی رہا کر دیے
اسرائیل نے چھبیس فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ ان قیدیوں کی رہائی فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
فلسطینیوں کی معاشی ترقی کے لیے امداد جاری رہے گی، جرمن چانسلر
جرمن چانسلر نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ آئندہ بھی فلسطینی علاقوں میں معاشی ترقی کے لیے جرمن امداد جاری رکھی جائے گی۔ میرکل نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ہی دو ریاستی حل کی وکالت کی ہے۔
قیام امن کا آخری موقع ہے، فلسطینی صدر
فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے جو کوششیں کی جا رہی ہیں وہ ایک آخری موقع ہے۔
متبادل نوبل انعام برائے سن 2013 کا اعلان
رواں برس متبادل نوبل پرائز حاصل کرنے والوں میں کیمیائی ہتھیاروں کے مخالف امریکی، فلسطینی انسانی حقوق کا ورکر، کانگو کا سرجن اور زرعی شعبے میں سوئٹزرلینڈ کے سائنسدان شامل ہیں۔
اسرائیل کا فلسطینی علاقوں میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان
اسرائیل نے غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں عائد بعض پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے تحت فلسطینیوں کو اسرائیل میں ملازمتوں کے لیے نئے اجازت نامے بھی دیے جائیں گے۔
فلسطینی باشندوں کی ہلاکت، امن مذاکرات منسوخ
فلسطینی طبی حکام کے مطابق یروشلم کے شمال میں واقع پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران تین فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان آج مجوزہ امن مذاکرات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
امن مذاکرات کا دوسرا دور، اسرائیل سے 26 فلسطینی قیدی رہا
اسرائیل نے 26 فلسطینی قیدی رہا کر دیے ہیں۔ ان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ آج ہونے والے امن مذاکرات کے تناظر میں کیا گیا تھا۔ تاہم فریقین کے درمیان سفارتی تعلقات نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے فیصلے کے بعد کشیدگی کا شکار ہیں۔
فلسطين اور اسرائيل مذاکرات کو پٹری سے نہ اترنے ديں، کيری
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات پٹری سے نہیں اتریں گے۔
اسرائیل کا مزید 26 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ
اسرائیل نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے چند روز میں مزید 26 فلسطینی قیدی رہا کر دے گا۔ یہ فیصلہ اسرائیل اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان بحال ہونے والے براہ راست مذاکرات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فلسطینی امن عمل، ویسٹر ویلے پروشلم میں
جرمن وزیر خارجہ ویسٹر ویلے نے اسرائیل اور فلسطینیوں کو نئے امن مذاکرات کے سلسلے میں جرمنی کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اسرائیلی انتظامیہ نے ایک ہزار سے زیادہ رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے لیے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں۔
نئی یہودی آبادکاری اور فلسطینی احتجاج
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان براہ راست مذکرات کا دوسرا مرحلہ 14 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ اس مرحلے سے قبل نئی یہودی آباد کاری کے بارے میں فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے امریکی وزیر خارجہ کو احتجاجی خط تحریر کیا ہے۔
گولیاں میں نے چلائی تھیں، فورٹ ہُڈ حملہ آور
سن 2009 میں امریکی فوجی مرکز فورٹ ہُڈ میں فائرنگ کر کے ایک درجن سے زائد افراد کو ہلاک کرنے والے ماہر نفسیات میجر ندال حسن کے کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔
اسرئیل، یہودی بستیاں، فلسطین
اتوار کے روز اسرائیلی کابینہ نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں 91 بستیوں کو ریاستی رعایت اور مراعات کا ضرورت مند قرار دیا گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ امن مذاکرات: دونوں طرف خوش اُمیدی کم
اسرائیل اور فلسطین کے سینیئر اہلکار تین سال سے جمود کے شکار امن مذکرات کی بحالی کے سلسلے میں ملاقات کر رہے ہیں۔ مذاکرات کاروں کی بات چیت سے اسرائیل اور فلسطین دونوں طرف کوئی خاص توقعات وابستہ نہیں کی جا رہی ہیں۔
اسرائیلی، فلسطینی امن بات چیت بحال
فلسطینی اعلیٰ مذاکرات کار صائب عریقات اور ان کی اسرائیلی ہم منصب زیپی لیونی نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ہمراہ مشترکہ عشائیے میں شرکت کر کے تعطل کے شکار مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔
اہم فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور مشرق وسطیٰ کے امن مذاکرت
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اپنی کابینہ سے 104 اہم فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے رضامندی حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ امکاناً اسرائیلی اور فلسطینی حکام منگل کے روز ملاقات کرنے والے ہیں۔
اسرائیل اور فلسطینی امن مذاکرات کی بحالی پر متفق
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مفاہمت حتمی نہیں اور اس کے لیے مزید سفارتی کوششیں درکار ہیں۔
یورپی یونین اور اسرائیل کے مابین کشیدگی
اسرائیلی لیڈروں نے یورپی یونین کی طرف سے مقبوضہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں شریک اسرائیلی اداروں کی فنڈنگ پر پابندی لگانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
گُدڑی میں لعل: فلسطینی نوجوان ’عرب آئیڈل‘ کا فاتح
عشروں سے مایوسی اور پژمردگی کے شکار فلسطینی باشندوں کی تاریک رندگی میں روشنی کی ایک کرن اور خوشی کی ایک لہر کا سبب بننے والے 23 سالہ گلوکار محمد عساف نے عرب آئیڈل کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
اسرائیلی عرب خاندان: گھر بسانے کی شدید مشکلات
اسرائیل میں آباد عرب خاندانوں کی نوجوان نسل آج کل شادی کرتے وقت اپنے مستقبل کے شریک حیات کی خوبصورتی، ملازمت یا سسرال کے بارے میں نہیں بلکہ اس بارے میں سوچتی ہے کہ آیا وہ مستقبل میں ایک ساتھ رہ بھی سکیں گے۔
رامی حمد اللہ نئے فلسطینی وزیراعظم
فلسطین کے صدر محمود عباس نے سلام فیاض کے منصب وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد رامی حمد اللہ کو نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے۔ سلام فیاض نے رواں برس اپریل میں استعفیٰ دیا تھا۔
اسرائیل کے قیام کے 65 سال
ویانا کے صحافی اور صیہونیت کے بانی تھیوڈور ہیرسل نے 1902ء میں لکھا: ’’اگر تم چاہو تو یہ کوئی دیو مالائی داستان نہیں ہے۔‘‘ پھر 50 سال سے بھی کم عرصے میں ان کا تصور یعنی ریاست اسرائیل کا قیام حقیقت کا روپ دھار چکا تھا۔
اسرائیلی علاقے پر راکٹ حملے: فلسطینیوں کی جانب سے ’قیدیوں کے دن‘ کا انعقاد
اسرائیلی میڈیا کے مطابق دو راکٹ اردن کے سیاحتی شہر العقبہ میں بھی گرے ہیں تاہم عمان کے سکیورٹی اہلکاروں نے اس کی تردید کی ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم مستعفی
فلسطیینی اتھارٹی کے وزیر اعظم سلام فیاض نے صدر محمود عباس کے ساتھ سیاسی اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
فلسطینی وزیراعظم نے استعفیٰ پیش کر دیا
فلسطین کے وزیراعظم سلام فیاض نے صدر محمود عباس کے ساتھ اختیارات کے معاملے پر بڑھتے ہوئے اختلافات کے باعث اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ محمود عباس نے فیاض کے استعفیٰ پر ابھی اپنے رد عمل کا اظہار نہیں کیاہے۔
جان کیری کی فلسطینی صدر عباس سے ملاقات
امریکی وزیر خارجہ جان کیری اس وقت مشرق وسطیٰ کے تیسرے دورے پر ہیں۔ وہ گزشتہ روز ترک حکام سے ملاقات کے بعد رملہ پہنچے تھے۔ اتوار کے روز کیری نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور امن مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔
فلسطینیوں کی حمایت میں اخبار ی کالم سے شروع ہونے والی نئی بحث
اسرائیل کے ایک اہم اخبار میں فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کرنے کے حق میں شائع ہونے والے ایک کالم سے اسرائیل میں ہلچل پیدا ہونے کے علاوہ ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی معطل
اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں موجود 25 ہزار پناہ گزینوں کو امدادی رقوم کی فراہمی ختم کئے جانے کے ردعمل میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد خوراک کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی ہے۔
مغربی اردن میں فلسطینی لڑکے کی ہلاکت
فلسطینی علاقے مغربی اردن میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سترہ سالہ ایک لڑکا ہلاک جب کہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی جیل میں ایک فلسطینی قیدی کی ہلاکت کے بعد تناؤ کی کیفیت تیسرے دن میں داخل ہو گئی ہے۔
اسرائیل اور فلسطین کے مابین تعلقات پھر سے کشیدہ
اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون نے کہا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسندوں کی طرف سے اسرائیل کے جنوبی سرحدی علاقے پر حملوں کے ردعمل میں تل ابیب ہاتھ پر ہاتھ دہرے بیٹھا نہیں رہے گا۔
اسرائیلی فلسطینی مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکی کوششیں
امریکہ نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان چار سال سے تعطل کا شکار چلے آ رہے مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ایک اعلیٰ فلسطینی عہدے دار کے مطابق امریکہ اس سلسلے میں عرب ممالک کی خدمات بھی حاصل کر رہا ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 20
اگلا صفحہ