You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فلسطین
فلسطین دنیا کے قدیم ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
خودمختار ریاست: فلسطینی درخواست آج اقوام متحدہ میں
فلسطینی ایک آزاد ریاست کے طور پر اپنا وجود منوانے کے لیے حتمی قرارداد آج پیر 29 دسمبر کو اقوام متحدہ میں جمع کرا رہے ہیں۔
فلسطینی علاقے میں سب سے بڑی غیر قانونی یہودی بستی گرائی جائے، اسرائیلی سپریم کورٹ
اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یہودی آبادکاروں کی تعمیر کردہ سب سے بڑی غیر قانونی بستی کو ہر صورت میں گرا دیا جائے۔ آمونہ نامی یہ یہودی بستی 1997ء میں تعمیر کی گئی تھی۔
غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کی تازہ کارروائی
اسرائیلی فضائیہ نے ہفتے کی علی الصبح غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر تازہ کارروائی کی ہے۔ موسم گرما کی پچاس روزہ جنگ کے بعد فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی یہ پہلی کارروائی ہے۔
فلسطینی قرارداد سلامتی کونسل میں جمع
اردن نے بدھ 17 دسمبر کو سلامتی کونسل میں فلسطین کے حوالے سے قرارداد کا حتمی مسودہ جمع کرا دیا ہے۔ اس قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں کا قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
فلسطینیوں کی طرف سے سلامتی کونسل میں قرارداد آج متوقع
فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے قرارداد کا مسودہ آج بدھ 17 دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرایا جائے گا۔ فلسطینیوں کی طرف سے فیصلہ امریکا کی طرف سے قرارداد ویٹو کرنے کی دھمکی کے باوجود کیا گیا ہے۔
فلسطینی ریاست کے حوالے سے یورپی اقدامات اسرائیل کے لیے خطرہ، نيتن ياہو
اسرائيلی وزير اعظم نے يورپی رياستوں پر الزام عائد کيا ہے کہ وہ اقوام متحدہ ميں رياست کے طور پر تسليم کيے جانے کے معاملے ميں فلسطينی قيادت کی تازہ کوششوں کی حمايت کر رہی ہيں اور اُن کے ايسے اقدامات سے اسرائيل کو خطرہ ہے۔
سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرانے کا منصوبہ ہے، فلسطینی قیادت
فلسطینی قیادت نےکہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد جمع کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس کے تحت اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں کا قبضہ ختم کرنے کے لیے دو برس کی مہلت دی جائے گی۔
اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم میں فلسطینی وزیر ہلاک
اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ایک تصادم میں فلسطینی کابینہ کا ایک رکن ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ مغربی کنارے میں بدھ کے دن ایک مظاہرے کے دوران پیش آیا۔
غزہ کی جنگ میں فلسطینی شہری ہلاکتیں: نئی اسرائیلی چھان بین
اسرائیلی فوج نے اس سال موسم گرما میں غزہ کی جنگ کے دوران فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق آٹھ مختلف واقعات میں نئے سرے سے قانونی چھان بین شروع کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔
حکمران اتحاد میں پھوٹ، اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے حکمران اتحاد میں اختلاف رائے کے بعد اپنی کابینہ کے دو منحرف وزراء کو برطرف کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔
آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کی جائے، فرانسیسی پارلیمان کا حکومت سے مطالبہ
فرانسیسی پارلیمان کے ایوان زیریں نے ایک قرارداد کے ذریعے پیرس حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے۔ فلسطینی صدر نے اس پیشرفت کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اسرائیلی حکام نے اس کی مذمت کی ہے۔
چاقو سے حملہ کرنے والی فلسطینی خاتون زخمی
مغربی کنارے کے جنوب میں ایک اسرائیلی شہری پر چاقو سے حملہ کرنے والے فلسطینی خاتون اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی ہے۔
مذاکرات ناکام ہونے پر فرانس فلسطین کو تسلیم کر سکتا ہے
فرانس نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مشرق وُسطیٰ کا حل تلاش کرنے کی بین الاقوامی کوششیں ناکام ہوتی ہیں تو وہ فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کی قتل کی سازش میں چار فلسطینی گرفتار
اسرائیل نے ملکی وزیر خارجہ ایوگڈور لیبرمن کو ایک ٹینک شکن راکٹ کا حملہ کر کے قتل کرنے کی سازش کے الزام میں چار فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا جائے، پسپانوی اراکین پارلیمان کی مشترکہ قرارداد
ہسپانوی اراکین پارلیمان نے فلسطین کو ایک آزاد اور خود مختار ملک تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ اس علامتی رائے شماری کے ذریعے وزیراعظم ماریانو راخوئے کی حکومت سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسرائیل میں اسلحہ رکھنے کے قوانین میں نرمی کا فیصلہ
اسرائیل نے کہا ہے کہ یروشلم میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کا شدید جواب دیا جائے گا۔ اس دوران اسرائیل میں اسلحہ رکھنے کے قانون میں نرمی کیے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
اسرائیل اور فلسطینی مذاکرات کی میز پر لوٹیں، جرمنی
جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے اسرائیل اور فلسطینیوں پر امن مذاکرات کی بحالی کے لیے زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ موقف خطے کے اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر اختیار کیا۔
اسرائیلی فلسطینی کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات پر اتفاق
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اردن کے دارالحکومت عمان میں ہونے والی بات چیت میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین موجودہ کشیدگی میں کمی کی خاطر اقدامات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
موگیرینی کا غزہ کا دورہ، فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ
یورپی یونین کی خارجہ امور کی نئی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے ہفتے کے روز غزہ کے دورے کے دوران خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا جبکہ آج ہی شمالی اسرائیل میں پولیس نے ایک عرب نوجوان کو گولی مار دی۔
یروشلم میں کشیدگی پر کیری کی تشویش
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یروشلم میں کشیدگی بڑھنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے حرم الشريف مسلمان عبادت گزاروں کے لیے کھولے جانے پر بھی زور دیا ہے۔
سویڈن نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا
یورپی ملک سویڈن نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ موجودہ وزیراعظم اسٹیفان لُوویان نے تقریباً ایک ماہ قبل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان پارلیمنٹ میں کیا تھا۔
کارحملے کے بعد اسرائیل کی سخت کارروائی کی تنبیہ
ایک فلسطینی کی جانب سے تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھانے کو اسرائیلی پولیس نے دہشت گردی کی واردات قرار دیا ہے۔ اِس واقعے کے بعد مشرقی یروشلم میں پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
یروشلم میں فلسطینی ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں کو دے ماری
ایک فلسطینی نے یروشلم میں اپنی کار راہگیروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی پولیس نے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد برطانوی پارلیمان میں منظور
برطانوی پارلیمنٹ میں فلسطین کو بطور ایک آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد کو منظور کر لیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسی قرارداد ہے، جس کی پارلیمانی منظوری کے بعد بھی حکومت کا اِس پر عمل کرنا ضروری نہیں ہے۔
قاہرہ ڈونرز کانفرنس: غزہ پٹی کی تعمير نو کے ليے 5.4 بلين ڈالر کے وعدے
امريکی وزير خارجہ کیری کے مطابق مشرق وسطی ميں قيام امن کے ليے نئے عزم کی ضرورت ہے۔ دريں اثناء فلسطين علاقے غزہ کی تعمير نو کے ليے قاہرہ ميں منعقدہ ڈونرز کانفرنس ميں پانچ بلين امريکی ڈالر سے زائد کے وعدے کيے گئے ہيں۔
فلسطین کی آزادی کا معاملہ، سویڈش سفیر کی طلبی
اسرائیل نے فلسطین کو آزاد ریاست تسیلم کرنے کے سویڈش منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یروشلم حکام کے بقول ایک ایسے وقت میں، جب مشرق وسطٰی امن مذاکرات تعطّل کا شکار ہیں، سویڈش حکومت نے یہ فیصلہ بغیر سوچے سمجھے کیا ہے۔
سویڈن کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ
یورپی ملک سویڈن کے وزیراعظم نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ اُن کا ملک فلسطین کو بحیثیت ریاست کے تسلیم کر لے گا۔ اس طرح سویڈن فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا یورپی یونین کا پہلا مغربی یورپی ملک ہو گا۔
غزہ پر برسے بموں سے بنے فن پارے
فلسطینی فنکار حسام الضابوس کے گھر کے ایک کمرے میں آپ کو چار دل کش گل دان رکھے نظر آئیں گے۔ جب آپ انہیں قریب سے جا کر دیکھیں گے تو معلوم ہو گا کہ یہ تو اسرائیلی ٹینکوں سے غزہ پر داغے گئے بموں کے خول ہیں۔
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں آنا چاہیے، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر اوباما پر اعتماد کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گی تاہم ان دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا ماحول پرتناؤ بتایا گیا ہے۔
غزہ تنازعہ: طویل المدتی حل کے لیے مذاکرات
23 ستمبر سے مصری دارالحکومت قاہرہ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین غزہ تنازعے کے کسی طویل المدتی حل کے لیے بات چیت ایک مرتبہ پھر شروع ہو رہی ہے۔ غیر معینہ مدت کے لیے فائر بندی پر اتفاق تقریباً ایک مہینہ پہلے ہوا تھا۔
غزہ کی تعمیر نو میں بڑی رکاوٹ اسرائیلی ناکہ بندی
تقریباً پچاس ایام تک اسرائیل اور حماس کے مابین جاری رہنے والی جنگ کی وجہ سے غزہ کا تقریباً سارا علاقہ تباہی کا شکار ہو چکا ہے۔ اب اُس کی تعمیر نو میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی اسرائیل کی ناکہ بندی ہے۔
حالیہ غزہ جنگ: اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات
اسرائیل اور حماس کے مابین ہونے والی حالیہ جنگ کے دوران متعدد واقعات میں شہری ہلاکتوں کے تناظر میں اسرائیل نے ایک انکوائری شروع کر دی ہے۔ تاہم ہیومن رائٹس واچ نے اس انکوائری کے غیر جانبدار ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان طویل المدتی فائربندی مؤثر
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان طویل المدتی فائر بندی پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے بعد سات ہفتوں سے جاری لڑائی تھم گئی ہے۔ یہ معاہدہ منگل کی شام نافذ ہو گیا جس کے بعد لڑائی کا کوئی نیا واقعہ پیش نہیں آیا۔
فلسطینی صدر کی طرف سے اقوام متحدہ کے نام اپیل کی تیاری
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ بہت جلد بین الاقوامی برادری سے درخواست کریں گے کہ اسرائیل کے لیے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا قبضہ ختم کرنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کی جائے۔
اسرائیلی حملوں میں مزید 10 فلسطینی ہلاک
ہفتہ 23 اگست کے روز اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کے علاقے میں 60 فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں ایک 12 منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوئی۔
غزہ بحران: مزید 23 فلسطینی ہلاک
فائر بندی مذاکرات میں ناکامی کے بعد اسرائیل کی جانب راکٹوں کے داغے جانے اور اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کے طبیّ حلقوں کے مطابق بدھ کے روز کیے گئے اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے بڑھ گئی
جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں اسرائیلی ملٹری آپریشن میں ہلاک شدگان کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اِن ہلاکتوں کی تصدیق غزہ کے محکمہ صحت نے کی ہے۔
غزہ میں مستقل فائر بندی کے لیے پھر مذاکرات
اتوار سترہ اگست کی سہ پہر سے مصری دارالحکومت میں ایک بار پھر غزہ پٹی میں مستقل فائر بندی کے موضوع پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔ پانچ روز سے جاری فائر بندی کی مدت پیر کو عالمی وقت کے مطابق شب نو بجے ختم ہو رہی ہے۔
اسرائیل اور فلسطین: دونوں کےموقف میں کوئی لچک نظر نہیں آ رہی
اسرائیل نے آج اتوار کو کہا ہے کہ وہ مصری ثالثی میں فائر بندی مذاکرات کی طرف اُس وقت تک نہیں لوٹے گا جب تک فلسطینی عسکریت پسندوں کی طرف سے سرحد پار سے راکٹ اور ماٹر گولے برسنا بند نہیں ہوتے۔
اسرائیل اور حماس میں لڑائی جاری، فائر بندی کی کوششیں بے اثر
اسرائیل اور حماس کے مابین لڑائی کے تازہ سلسلے میں پانچ مزید فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ عبوری فائر بندی کے خاتمے کے بعد حماس کی طرف سے راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں اپنی کارروائی بحال کر دی ہے۔
فائر بندی میں توسیع نہ ہو سکی، حماس کی طرف سے نئے راکٹ حملے
قاہرہ میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے لیے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جبکہ اسرائیل اور حماس کے مابین تین روزہ فائر بندی کے خاتمے سے تین گھنٹے قبل غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل پر دو راکٹ فائر کیے گئے۔
غزہ: اقوام متحدہ کے اسکول پر ’اسرائیلی بم باری‘
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کے روز اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک اسکول پر بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کا مندوبین کو مصر بھیجنے سے انکار
اسرائیلی حکام کے مطابق مصر کی ثالثی میں غزہ بحران کے خاتمے کے لیے بلائے جانے والے اجلاس میں اسرائیلی مندوبین شرکت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے ہفتے کے روز بھی جاری رہے۔
امن چند گھنٹے بھی نہ رہ سکا، فلسطینی ہلاکتیں 1500 سے بڑھ گئیں
اسرائیل کی طرف سے سیز فائر کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے غزہ میں حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی ہلاکتیں 1300 سے بڑھ گئیں
اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی میں گزشتہ شب سے اب تک کیے جانے والے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی کم از کم تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ: قسطوں میں موت ختم ہونی چاہیے، تبصرہ
غزہ میں مستقل فائر بندی کے لیے عالمی برادری کی تمام تر اپیلوں کے باوجود اسرائیل اور حماس ایک دوسرے کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور فریقین میں موجود انتہا پسندانہ عناصر جنگ بند کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کر رہے۔
عید: خوشیوں کی جگہ غزہ میں اداسی کا راج
مسلم دنیا میں عیدالفطر کا تہوار سال کے سب سے زیادہ خوشی والے دن لے کر آتا ہے لیکن اسرائیل اور حماس کے درمیان تین ہفتے کی لڑائی کے بعد غزہ پٹی میں اس عید پر صرف آنسو، آہیں اور نہ ختم ہونے والی اداسی ہے۔
عارضی جنگ بندی، فلسطینی ہلاکتیں 1000ہو گئیں
اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے دوران غزہ پٹی کے مختلف علاقوں سے ملبے تلے دبی کم از کم 85 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی یہ جنگ بندی 12 گھنٹے دورانیے کی ہے۔
’کاش ہماری بھی قدر ہوتی‘ فلسطینی وکیل راجی سورانی
راجی سورانی انسانی حقوق کے وکیل ہیں اور ان کی کوششوں سے فلسطین میں انسانی حقوق کا مرکز قائم ہوا ہے۔ ڈی ڈبلیو سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ غزہ کے باسی نا امید ہو چکے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ
آج جینیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کا خصوصی اجلاس منعققد ہوا جس میں قریب دو ہفتوں سے غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 18
اگلا صفحہ