You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
غزہ پٹی
غزہ فلسطین کا ایک علاقہ ہے جس کی سرحد مصر سے ملتی ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
عالمی برادری نئی فلسطینی حکومت تسلیم کرنے میں جلدی نہ کرے: نیتن یاہو
اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان کشیدگی میں اتوار کے روز مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی سے فلسطینی اتھارٹی کی یونٹی کابینہ کے ممکنہ تین وزراء کو ویسٹ بینک میں داخل ہونے سے روک دیا۔
اسرائیلی فضائیہ کے غزہ پٹی پر حملے
اسرائیلی علاقے پر غزہ سے فلسطینی انتہا پسندوں کی جانب سے بدھ کے روز بھاری راکٹ فائر کیے جانے کے بعد رات ڈھلتے ہی اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔
راکٹ حملے کے جواب میں غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی کارروائی
اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ پٹی میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا ہے۔ یہ کارروائی غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں داغے جانے والے راکٹوں کے جواب میں کی گئی۔
غزہ پٹی اور مصر کے درمیان ممکنہ بفر زون کی تیاریاں
مصری فوج نے جنگجوؤں کی کارروائیوں کو محدود بنانے اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے غزہ پٹٰی کے سرحدی علاقے میں واقع 13 مکانات کو منہدم کرتے ہوئے ان کے نیچے بنائی گئی سرنگوں کو مسمار کر دیا ہے۔
فائر بندی کے بعد بھی عالمی برادری کی نگاہیں مشرق وسطیٰ پر
فائر بندی کے اس معاہدے میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے مصری صدر کو ایک فاتح کی حیثیت سے عالمی سطح پر کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ تاہم اسرائیل اور فلسطین کے مابین توازن قائم رکھنا اب بھی آسان نہیں ہے۔
غزہ پٹی: فلسطینی اسرائیلی کشیدگی جاری
گزشتہ جمعرات سے جاری پر تشدد واقعات کی تازہ لہر کے بعد گزشتہ رات اسرائیلی اور فلسطینی شہریوں نے فائر بندی کی افواہیں سنیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ دونوں فریقوں میں سے کوئی بھی اس سلسلے میں پہل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
غزہ کے لیے ایک نئے امدادی قافلے کی کوششیں
یونان سے ابھی دوسرا ’فری غزہ‘ فلوٹیلا غزہ پٹی کی جانب روانہ بھی نہیں ہوا کہ اسرائیل کی جانب سے تند و تیز بیانات جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کے مطابق وہ غزہ پٹی کی بحری ناکہ بندی آئندہ بھی جاری رکھے گا۔
غزہ پٹی میں تشدد کی نئی لہر: حماس کا فائر بندی کا اعلان
اسرائیل کی طرف سے شدید رد عمل کے خوف سے حماس اور دیگر فلسطینی انتہا پسند گروپوں نے گزشتہ شب ہی فوری فائر بندی کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ہی ہو گیا تھا۔
غزہ : مردوں کے خواتین کے ہیئر سیلون میں کام کرنے پر پابندی
غزہ پٹی پر قابض حماس نے حکم جاری کیا ہے کہ اگر مرد، خواتین کے ہیئر باربر شاپ یا بیوٹی سیلون میں کام کریں گے، تو انہیں بھاری جرمانے کے علاوہ سخت سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔
غزہ پٹی پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملے
فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اسرائیل کی غزہ پٹی میں بڑے فوجی آپریشن کی دھمکی
غزہ پٹی سےحالیہ راکٹ حملوں کےجواب میں اسرائیلی فضائیہ کی وہاں فضائی کارروائی کےبعد آج جمعہ کو یروشلم میں نائب وزیراعظم سلوان شالوم نے دھمکی دی کہ اسرائیل غزہ پٹی کے علاقے میں ایک نیا وسیع تر فوجی آپریشن شروع کر سکتا ہے۔
غزہ پٹی: انسانوں کے لئے ایک پنجرہ
اسرائیلی پابندیوں اور داخلی بحرانی حالات کی وجہ سے خود مختار فلسطینی علاقوں میں سے غزہ کی صورت حال ایسی ہے کہ خود اقوام متحدہ کی طرف سے بھی اسے انسانی حوالے سے انتہائی تکلیف دہ قرار دیا جاتا ہے۔
غزہ پٹی: جنگ کے بعد تعمیر نو کا عرصہ کم ازکم تین سال
غزہ پٹی کے علاقے میں گذشتہ جنگ کے بعد تعمیر نو کا کام اور اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین دوبارہ مکالمت دونوں میں سے ابھی تک کوئی ایک بھی عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔
غزہ پٹی کے خلاف تین ہفتے سے جاری اسرائیلی کارروائی میں مزید شدت
جمعرات کو غزہ سٹی گذشتہ تین ہفتوں کے شدید ترین حملوں کی زَد میں رہا۔ اسرائیلی فوجی زیادہ سے زیادہ شہر کے وسطی حصے کی طرف بڑھ رہے ہیں تاکہ جلد کسی ممکنہ فائر بندی سے پہلے پہلے حماس کی رہی سہی طاقت بھی ختم کی جا سکے۔
غزہ پٹی میں ہلاک شدگان کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی
غزہ پٹی پراسرائیلی فضائی اور زمینی حملے جمعرات کے روز 13ویں دن میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس خونریزی میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 700 سے تجاوزکر گئی ہے اور زخمیوں کی مجموعی تعداد بھی 2800 کے قریب ہو گئی ہے۔
غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے جاری، مزید شہری ہلاکتیں
غزہ پٹی میں عسکریت پسند تنظیم حماس کے خلاف اسرائیلی فوج کی فضائی اور زمینی کارروائی جاری ہے۔ پیر کے روز کئے جانے والے حملوں میں تین فلسطینی بچوں سمیت کم از کم بارہ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
فضائی حملوں کے بعد اسرائیل کا غزہ پٹی پرزمینی حملہ
فضائی حملوں کے بعد ہفتے کی رات اسرائیلی افواج غزہ پٹی میں داخل ہو گئی ہیں۔ اسرائیلی زرائع کا کہنا ہے کہ یہ فوجی کارروائی مختصر نہیں ہوگی۔ غزہ پٹی میں شدید لڑائی جاری ہے اور غزہ میں بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہو گئی ہے۔
غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے جاری
فلسطینی علاقے غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کے چھ دِن مکمل ہو چکے ہیں۔ اب اسرائیل زمینی کارروائی کی تیاریوں کو آخری شکل دینے میں مصروف ہے۔ حماس کی جانب سے فلسطین اور یروشلم میں جمہ کے دِن احتجاجات کی اپیل کی گئی ہے۔
غزہ پٹی پر اسرائیل کی فضائی کارروائی دوسرے روز بھی جاری
اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی پر دوسرے روز بھی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 298 تک پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد ایک ہزار تک ہے جن میں سے کئی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔
غزہ پٹی پردوسرے روز بھی اسرائیلی حملے، اب تک 270 سے زیادہ ہلاکتیں
اسرائیلی فضائیہ اورتوپ خانےکے غزہ پٹی کےفلسطینی علاقےپر ہفتہ کےدن شروع ہونے والے حملے اتوارکی صبح بھی جاری رہےاوردوروز میں اب تک ہلاک ہونےوالے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد270 سے زیادہ اور زخمیوں کی تعداد 700 سے زائدہے۔
حماس: غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں 205 افراد ہلاک
ہفتہ ستائیس دسمبر کو غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کے پے در پے حملوں میں حماس تنظیم کے مطابق کم از کم 205 افراد مارے گئے ہیں، جن میں غزہ پولیس کے سربراہ توفیق جابر بھی شامل ہیں۔ تین سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پٹی کی تازہ صورتحال
اسرائیلی حکومت نے ایک مرتبہ پھر غزّہ کے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے۔
غزہ پٹی کی پھر ناکہ بندی
غزہ پٹی میں غذا اورایندھن کی کمی کے حوالے سے بین الاقوامی امدادی گروپوں کی جانب سے خبردار کئے جانے کے باوجود اسرائیل نے ایک بار پھر غزا پٹی کی ناکہ بندی کر دی ہے۔
اسرائیل غزہ پٹی کی ناکہ بندی ختم کرے: چہار فریقی مشرق وسطیٰ گروپ
مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لئے چہار فریقی گروپ نے اپنی لندن منعقدہ کانفرنس میں اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ جانے والے راستوں کی ناکہ بندی فوراً ختم کرے اورمغربی کنارے کے علاقے میں یہودیوں کی آباد کاری سے اجتناب کرے۔
غزہ پٹی میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں 61 فلسطینی ہلاک
اسرائیلی فوج نے 2005ء کے موسمِ گرما میں غزہ پٹی سے اپنے انخلاء کے بعد سے وہاں شدید ترین کارروائی کرتے ہوئے 61 فلسطینیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا ہے۔ اِس طرح چار روز پہلے شروع ہونے والی تازہ لڑائی میں اب تک 80 سے زیادہ فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اِس کارروائی میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ اسرائیل کے مطابق اُس کی یہ کارروائی فلسطینیوں کی جانب سے سرحد پار اُن راکٹ حملوں کے
غزہ پٹی کے اہم ترین بجلی گھر کی بندش
اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کے بعدفلسطینی خود مختار علاقے میں سب سے اہم بجلی گھر کو بجلی کی پیداوار بند کرنا پڑگئی۔ اس بجلی گھر کو چلانے والے ادارے نے بتایا کہ اس کے پاس دستیاب ایندھن کے تمام ذخائر ختم ہو گئے ہیں۔
غزہ پٹی میں نئی فائر بندی
متحارب فلسطینی گروپوں کے درمیان تشدد کے حالیہ واقعات کے بعد حکمران حماس اور صدر محمود عباس کی فتح تحریک کے درمیان نئی فائر بندی پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔عباس نے اُمید ظاہر کی کہ حماس کے ساتھ نئی فائر بندی کے بعد غزہ پٹی میں جھڑپیں بند ہو جائیں گی۔ اِس سے پہلے طے ہونے والی فائر بندی بہت کمزور ثابت ہوئی تھی۔
اسرائیلی فوجی دَستے پھر سے غزہ پٹی میں
غزہ پٹی سے اپنے انخلاء کے آٹھ مہینے بعد اپنے ایک 19 سالہ یرغمالی فوجی کو رہا کروانے کے لئے اسرائیلی فوجی دَستوں نے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیرِ اعظم Ehud Olmert نے کہا ہے کہ اپنے فوجی کی رہائی کے لئے اسرائیل ہر انتہائی اقدام کے لئے تیار ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 6
اگلا صفحہ