You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فلسطین
فلسطین دنیا کے قدیم ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
فلسطینیوں کے ساتھ براہ راست مذاکرت بہت جلد: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یونان کے ایک دورے کے موقع پر وزیر اعظم جارج پاپاندریو کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فلسطینیوں کے ساتھ بہت جلد براہِ راست مذاکرات عمل میں آنے کی اُمید ظاہر کی ہے۔
اسرائیلی خاتون فوجی کی متنازعہ تصاویر پر ہنگامہ
ایک سابق اسرائیلی خاتون فوجی نے سوشل نیٹ ورکنگ وَیب سائٹ فیس بُک پر اپنی تین ایسی تصاویر جاری کی ہیں، جن میں اُسے ایک اسرائیلی فوجی چوکی پر کچھ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے اور پوز بنا کر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔
’’اسرائیلی فوج سے تفتیش نہیں کی جاسکتی!‘‘
اقوام متحدہ نے ان افواہوں کو مسترد کیا ہے جن کے مطابق غزہ جانے والے فلوٹیلا پر اسرائیلی کمانڈوز کی کارروائی سے متعلقہ انکوائری میں اسرائیلی فوجیوں کو تفتیش میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
اسرائیل غزہ کی سرحدیں کھول دے، یورپی یونین
یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ امور کیتھرین ایشٹن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی سرحدیں کھول دے۔ غزہ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یورپی یونین غزہ کی سرحدیں کھولنے کے لئے یروشلم حکومت پر دباؤ جاری رکھے گی۔
بالواسطہ مذاکرات تاحال بے نتیجہ، فلسطينی وزیراعظم
فلسطينی وزير اعظم سلام فياض نے کہا ہے کہ فلسطينيوں اور اسرائيل کے درميان بالواسطہ مذاکرات ميں پيش رفت اتنی زیادہ نہيں کہ اُس کی بنياد پر اطراف کے مابین براہ راست بات چیت شروع کی جا سکے۔
بالواسطہ مذاکرات: فلسطینی انتظامیہ کا باقاعدہ اعلان
فلسطینی انتظامیہ کے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی رہنما بالواسطہ مذاکرات پر تیار
فلسطینی رہنما آج ہفتے کے روز اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ امن بات چیت کے آغاز پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے کسی فیصلے تک پہنچنے کے لئے فلسطینی رہنما رملہ میں جمع ہوئے۔ امریکہ نے فلسطینی رہنماؤں کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔
عرب لیگ: فلسطینی اسرائیلی مذاکرات پر وزرائے خارجہ کا تبادلہء خیال
عرب دُنیا سے آئے ہوئے وُزرائے خارجہ نے آج مصری دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ اپنے خصوص اجلاس میں اسرائیلیوں ا ور فلسطینیوں کے درمیان بالواسطہ امن مذاکرات کے امکان پر تبادلہء خیال کیا۔
فلسطین اسرائیل مذاکرات کا مستقبل
مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں یہودی آباد کاری کے مسئلے سے پیدا ہونے والے کشیدگی میں شدت آتی جارہی ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کی جرمن چانسلر سے ملاقات
جرمنی کے دورے پر آئے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے پیر کو برلن میں چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ملاقات کی۔
اسرائیل میں سات ہزار سے زائد فلسطینی قیدی
فلسطینی حکام کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام تک ساڑھے سات ہزار فلسطینی مختلف اسرائیلی جیلوں میں قید تھے۔ ان میں 34 خواتین اور 300 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
عدالت کا فیصلہ: اسرائیلی ناراض، فلسطینی خوش
اسرائیلی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ یروشلم اور تل ابیب کو ملانے والی ایک مرکزی شاہراہ فلسطینی ٹریفک کے لئے بھی کھول دی جائے۔ اِس طرح سپریم کورٹ نے فلسطینی شہریوں کی ایک درخواست منظور کر لی ہے۔
اسرائیلی فلسطینی قیدیوں کی ڈیل، جرمن مذاکرت کار غزہ میں
حماس نے تصدیق کر دی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کو حتمی شکل دینے کے لئے جرمن مذاکرت کار غزہ پہنچ گئے ہیں۔ اس ڈیل کے تحت اسرائیل اپنے ایک فوجی کو آزاد کروانے کے بدلے میں سو حماس جنگجو رہا کرے گا۔
غزہ جنگ کے ایک سال بعد بھی محاصرہ ختم ہونے کے منتظر فلسطینی
غزہ جنگ کو تقریباً ایک سال مکمل ہو چکا ہے تاہم علاقے کی صورتحال ابھی بھی دگرگُوں ہے۔ محصور فلسطینیوں کی حالتِ زار کے بارے میں ایک رپورٹ لندن میں جاری کی گئی ہے۔
نوبل انعام یافتہ فلسطینی صدر یاسر عرفات کی پانچویں برسی
نوبل امن انعام یافتہ فلسطینی صدر یاسر عرفات کے انتقال کو بدھ کے روز ٹھیک پانچ برس ہو گئے۔ لیکن فلسطینیوں کا اسرائیل کے ساتھ حتمی قیام امن آج بھی اتنا ہی دور نظر آتا ہے جتنا کہ یاسر عرفات کی زندگی کے آخری دنوں میں تھا۔
فلسطین اسرائیل تنازعہ اور امریکہ
امریکی ایوان نمائندگان نے غزہ جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تحقیقات کی مذمت کردی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن دورہ مشرقی وسطیٰ کے دوران امن مذاکرات دوبارہ بحال کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔
فلسطین کا مستقبل، الفتح اور حماس کے درمیان مفاہمتی کوششیں
مصری ثالثی میں ہونے والے الفتح حماس مفاہمتی معاہدے پر الفتح تنظیم نے یک طرفہ طور پر دستخط کر دئے ہیں۔ الفتح تنظیم نے حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مختلف حیلوں بہانوں سے اس معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔
مچل کا دورہٴ اسرائیل و فلسطین
مشرق وسطیٰ کے لئے خصوصی امریکی مندوب جارج مچل نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ ماہرین کے خیال میں کسی بڑی پیش رفت کا امکان کم ہے۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سیاسی نہیں معاشی مذاکرات
اسرائیلی اور فلسطینی انتظامیہ کے مابین بدھ کو اقتصادی امُور پر مذاکرات ہو ئے ہیں۔ فریقین کے درمیان سیاسی اختلافات اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھے۔
محمود عبّاس الفتح کے قائد اور فلسطینی انتظامیہ کی زبوں حالی
فلسطینی تنظیم الفتح کی بیت الحم میں منعقدہ کانگریس میں ہفتہ کو فلسطینی صدر محمود عبّاس کو ایک مرتبہ پھر تنظیم کا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے تاہم الفتح حالیہ چند برسوں میں کمزور اور فلسطینی انتظامیہ زوال کا شکار ہے۔
الجزیرہ مغربی اردن میں صحافتی سرگرمیاں بند کر دے، فلسطینی اتھارٹی
فلسطینی انتظامیہ نے بین الا اقوامی ٹی وی چینل الجزیرہ کے نمائندوں کو مغربی اردن کے خطے میں صحافتی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
دو سال میں فلسطینی ریاست ہدف ہے، سلام فیاض
فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم سلام فیاض نے یروشلم میں اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ نئی فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے دو سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اسرائیل-فلسطین تنازعے کے حل کا موقع ہے: مبارک
مصری صدر حسنی مبارک نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لئے امریکی صدر اوباما کی حالیہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے ’’مثبت کردار‘‘ سے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کو مسئلے کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔
فلسطینی ریاست کا قیام واحد حل ہے، امریکی مندوب جارج مچل
مشرقِ وسطیٰ کے لیےخصوصی امریکی ایلچی جارج مچل نے بدھ کے روز اپنے دَورہء فلسطین کے موقع پر فلسطینی صدر محمود عبّاس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے کا واحد حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
پوپ آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں
اپنے دورے کے دوران علٰیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے والے پوپ نے تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ خطّے میں پائیدار اور مستقل امن کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
مسئلہِ فلسطین: پوپ کا دو ریاستی حل پر زور
سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات میں آج پاپائے روم بینیڈکٹ شانزدہم اسرائیل پہنچے۔ اس موقع پر 60 ہزار اسرائیلی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
فلسطین: متحدہ حکومت پر عدم اتفاق جاری
مشرق وسطیٰ میں بین الاقوامی سرگرایاں خاصی زوروں پر ہیں۔ حماس کے ساتھ رابطوں کے علاوہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ بھی خطے کے اہم ملکوں کے دورے کی پلاننگ کئے ہوئے ہیں۔
آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں ہیں : امریکی وزیر خارجہ
سیکورٹی کے سخت انتظامات میں اپنے پہلے دورہ مشرق وسطی کے دوسرےدن ہلیری کلنٹن نے مشرق وسطی امن عمل میں تیزی لانے کے لئے نئی امریکی انتظامیہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے فلسطینی رہنماوں سے ملاقات کی۔
اسرائیلی۔فلسطینی تنازعہ: تاریخی پس منظر
غزہ پٹی کے شہریوں نے نئے سال کا سورج ایک نئے کرب میں دیکھا ہے۔ 2009 ء میں وہاں ایک نئے انسانی بحران نے جنم لیا۔
بیت الہم، فلسطین میں آدھی رات کی خصوصی عبادت
فلسطین کے مقام بیت الہم میں ہر سال لاکوں افراد حضرت مسیح کے مقام پیدائش پر بنائے گئے گرجا گھر کی زیارت کرتے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر آدھی رات کو ہونے والی خصوصی دعائیہ عبادت مسیحی دنیا میں انتہائی با برکت تصور کی جاتی ہے۔
خود مختار فلسطینی علاقوں میں سزائے موت کا قانون
کئی دیگرممالک کی طرح سزائےموت کا قانون فلسطینی علاقوں میں بھی موجود ہے۔ حقوقِ انسانی کے لئے سرگرم فلسطینی تنظیمیں اِس قانون کے خلاق صدائے احتجاج بلند کر رہی ہیں لیکن غالباً فلسطینی انتظامیہ کو بوجوہ اِس کی ضرورت ہے۔
فلسطینی علاقے غزہ میں انسانی صورت حال
مشرق وسطیٰ میں فلسطین وہ خطہ ہے جو تاریخ کے جبر کا شکار ہے۔اگر اُنیس سو اڑتالیس میں بیلفور ڈیکلریشن پر مکمل طور پر عمل دراآمد ہو جاتا تو بعض تاریخ دانوں کے خیال میں اسرائیلی ریاست کی تشکیل کے ساتھ ہی فلسطینی ریاست معرض وجود میں آ سکتی تھی۔اور اگر ایسا ہوجاتا تو بہت سالوںسے مشکلات کا شکار فلسطینی امکاناً بہتر زندگی بسر کر رہے ہوتے۔
غزہ پٹی میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں 61 فلسطینی ہلاک
اسرائیلی فوج نے 2005ء کے موسمِ گرما میں غزہ پٹی سے اپنے انخلاء کے بعد سے وہاں شدید ترین کارروائی کرتے ہوئے 61 فلسطینیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا ہے۔ اِس طرح چار روز پہلے شروع ہونے والی تازہ لڑائی میں اب تک 80 سے زیادہ فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اِس کارروائی میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ اسرائیل کے مطابق اُس کی یہ کارروائی فلسطینیوں کی جانب سے سرحد پار اُن راکٹ حملوں کے
فلسطینی رہنما جارج حبش انتقال کر گئے
جارج حبش کی تنظیم نے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے جہازوں کو اغوا کرنے کی حکمت عملی اپنائی تھی۔ مرحوم کے خیال میں مسئلے کا حل صرف طاقت کا استعمال ہے۔
کئی سال بعد پہلے سنجیدہ ترین اسرائیل ، فلسطینی امن مذاکرات
اسرائیل اور فلسطینیوں نے مشرق وسطیٰ کے تنازعے میں گذشتہ سات برسوں میں پہلی مرتبہ آپس کے مرکزی متنازعہ امور پر مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔
فلسطینی اسرائیلی بات چیت کا دوسرا دور
امریکہ میں Annapolis کے مقام پر ہونے والی مشرق وسطیٰ کانفرنس کے بعد سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین ہونے والا امن بات چیت کادوسرا دورکرسمس کی شام بغیر کسی مزید پیش رفت کے ختم ہو گیا۔
ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں
امریکی صدر جورج ڈبلیو بُش نے اسرائیلیلوں اور فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ اپنے تنازعات کے پرامن حل کے لئے کوشاں ہوں۔ بُش نے کہا، وہ خود ذاتی طور پر اِس ذمہ داری کو محسوس کرتے ہیں کہ اَیناپولِس میں منعقدہ کانفرنس میں دو ریاستوں والے حل پر اتفاقِ رائے ہو جائے۔ اِس سے پہلے کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد بھی اسرائیلی اور فلسطینی حکام امریکہ میں منگل سے شروع ہونےوالی امن کانفرنس کےلئے اپنی روانگی کے وقت
مستقبل کی فلسطینی ریاست پر بات چیت
اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطینی صدر محمودعباس نے اپنی باقاعدہ ملاقاتوں کے سلسلے کی پہلی ملاقات میں مستقبل کی ایک فلسطینی ریاست کی بنیادی شرائط پربات کی ہے۔ اس ملاقات میں سلامتی اور معیشت سے متعلق موضوعات کو مرکزی اہمیت حاصل رہی۔ سرکردہ فلسطینی مذاکرات کار صائب ایراکات کے مطابق گذشتہ سال جون میں اغوا کئے گئے اسرائیلی فوجی گِیلاد شالِیت کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔
جرمن چانسلر کی فلسطینی صدر سے ملاقات
جرمن چانسلرآنگیلا میرکل اور فلسطینی صدر محمود عباس کے مابین اس بارے میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان باہمی دوستی ہی سے مشرق وسطی میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔
اسرائیل فلسطین تنازعہ اور عرب ممالک کی نا اتفاقی۔
وفاقی جرمن چانسلر Angela Merkel نے حال ہی میں مشرق وسطی کا دورہ کیا ۔ ان کے اس دورے کا مقصد مشرقِ وسطی میں قیام امن کویقینی بنانا تھا۔ دورے کا آغاز انہوں نے سعودی عرب سے کیا جو مشرق وسطی کے تنازع میں ثالث کے طور پر نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عرب ممالک کا اثرورسوخ کس قدر ہے اور تنازعے میں خود ان کے کیا مفادات ہیں؟ ابو ظہبی سے Carsten Kühntopp کا ایک جائزہ
فلسطینی اہداف پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری
اسرائیلی فلسطینی تنازعے میں پُر تشدد واقعات کی ایک نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آج غزہ پٹی میں مبینہ دہشت گردوں کی ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائیہ کے راکٹوں کے ایک حملے میں دو بچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 9 عام شہری تھے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اِس حملے کو اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اِس کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی علاقوں کے ابتر سیاسی حالات
فلسطینی گروپوں فتح اور حماس کی باہمی چپقلش زور پکڑتی جا رہی ہے۔ پیر کی شام فتح سے قریبی وابستگی رکھنے والے چند سومسلح افراد نے مغربی اُردن کے شہر راملہ میں پارلیمان کی عمارت اور حماس حکومت کے وزیرِ اعظم اسماعیل حانیہ کی سرکاری رہائش گاہ پردھاوا بول دیا، جہاںاُنہوںنے شدید توڑ پھوڑ کی، آگ لگائی اور سازو سامان کو نقصان پہنچایا۔ منگل کو قبل از دوپہر بھی فتح گروپ کے مسلح افراد نے شہر نابلُوس میں حماس کے ایک رکنِ پارل
فلسطین کا بحران، منظر پس منظر
فلسطین کا بحران سیاسی و سماجی اعتبار سے بھی اور اقتصادی لحاظ سے بھی روز بروز پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے کہ جو مشرق وسطی کے بعض ماہرین کے نزدیک مستقبل قریب میں ایک بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتا ہے۔
فلسطینی انتظامیہ کے لئے ایران اور قطر کی مالی امداد
مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششیں کرنے والے چار کے گروپ کا ارادہ ہے کہ فلسطینی خود مختار علاقوں میں حماس کی قیادت میں قائم نئی حکومت کے لئے مالی امداد کو سیاسی دباﺅ کا ذریعہ بنا کرحماس کو مجبور کیا جائے کہ وہ تشدد کی سیاست ترک کرنے کا اعلان کرے اور اسرائیل کے ریاستی وجود کے حق کو تسلیم کرے۔ دو اسلامی ملکوں ایران اور قطر نے فوری طور پر اسمعیل ہانیہ کی حکومت کو 50، 50 ملین ڈالر مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تل ابیب میںخود کش فلسطینی حملے میں 9 افراد ہلاک
اسرائیل کے تجارتی دارلحکومت تل ابیب میں آج شہر کے پرانے بس اسٹیشن کے قریب ایک مصروف کاروباری علاقے کے ایک ریستوراںمیں ایک خود کش فلسطینی حملہ آور کی طرف سے کئے گئے بم دھماکے میں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق، کم ازکم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 24
اگلا صفحہ