1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیل فلسطین تنازعہ اور عرب ممالک کی نا اتفاقی۔

Shahab Siddiqi7 فروری 2007

وفاقی جرمن چانسلر Angela Merkel نے حال ہی میں مشرق وسطی کا دورہ کیا ۔ ان کے اس دورے کا مقصد مشرقِ وسطی میں قیام امن کویقینی بنانا تھا۔ دورے کا آغاز انہوں نے سعودی عرب سے کیا جو مشرق وسطی کے تنازع میں ثالث کے طور پر نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عرب ممالک کا اثرورسوخ کس قدر ہے اور تنازعے میں خود ان کے کیا مفادات ہیں؟ ابو ظہبی سے Carsten Kühntopp کا ایک جائزہ

https://p.dw.com/p/DYHo
عرب لیگ کی سربراہ کانفرنس کا ایک منظر ۔ فائل فوٹو
عرب لیگ کی سربراہ کانفرنس کا ایک منظر ۔ فائل فوٹوتصویر: AP

عرب لیگ میں نااتفاقی ایک روایتی حیثیت رکھتی ہے۔ عرب ممالک کے درمیان اختلاف رائے اس قدر شدید ہے کہ بعض عرب سربراہان اس تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں شر کت ہی نہیں کرتے کیونکہ وہ طویل تقاریر اور بحثوں سے بچنا چاہتے ہیں۔ بیروت میں قائم ایک ادارے International Crisis Group سے وابستہ Patrick Haenni کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ً عربوں میں الگ الگ رائے کا ہونا کوئی بری بات نہیں ہے۔ آخر وہ کیوں متفق ہوں؟ ہماری ہمیشہ سے یہ فریب خیالی رہی ہے کہ عرب ممالک میں ان کی مشترکہ زبان عربی کے باعث اتحاد بیدار ہو گا یا وہ اس لئے متحد ہو جائیں گے کہ ان مین سے اکثر مسلمان ہیں۔ لیکن کیا تمام عیسائی متحد ہیں ؟ ظاہر ہے کہ ایسا نہیں ہے ً

پانچ سال قبل جب فلسطینیوں کی اِنتفاضہ تحریک اپنے عروج پر تھی تو عرب لیگ نے مل کر کام کرنے اورمتحد ہونے کی ضرورت محسوس کی تھی۔2002 میں بیروت منعقد سربراہ کانفرس میں عرب لیگ نے اسرائیل کو ایک پیشکش کی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ اگر اسرائیل فلسطینیوں سے سمجھوتہ کر لے اور شام کو گولان کی پہاڑیاں واپس کر دے تو عرب لیگ تمام ارکان اسرائیل کے ساتھ امن قائم کر لیں گے قابل ذکر بات یہ ہے کہ عربوں نے امن معاہدے کی تشکیل کے بارے میں کسی قسم کے ٹھوس مطالبات پیش نہیں کئے تھے۔ اس وقت اسرائیلی حکومت نے اس پیشکش کو نظر انداز کر دیا تھا اور امریکہ نے بھی اسے محض ایک دلچسپ تجویز کہا تھا۔ اس طرح سے عربوں کی امن کی پیشکش لاحاصل رہی تھی۔

اسرائیل کے خلاف عرب ملکوں کا تاریخی محاذ اب باقی نہیں رہا۔مصر اور اردن اسرائیل کے ساتھ امن قائم کر چکے ہیں۔ تیل پیدا کرنے والی کوئی بھی عرب ایک بھی ریاست امریکہ کو اسرائیلی فلسطین تنازعے میں اسرائیل کی طرف داری کے بجائے ایک متوازن طرزعمل اختیار کرنے پر مجبور نہیں کر سکی ہے ۔