1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن چانسلر کی فلسطینی صدر سے ملاقات

23 فروری 2007

جرمن چانسلرآنگیلا میرکل اور فلسطینی صدر محمود عباس کے مابین اس بارے میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان باہمی دوستی ہی سے مشرق وسطی میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYHa
تصویر: AP


مشرق وسطی کے تنازعے کے حل کی کوشش کرنے والے چار فریقی گروپ کا اجلاس اس ماہ کی 21 تاریخ کو برلن میں ہوا تھا۔ اس اجلاس سے کوئی نتیجہ تو برآمد نہ ہوسکا لیکن یہ تہیہ کیا گیا کہ آئندہ عرب ممالک کو قیام امن کے عمل میں زیادہ شریک کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد مختلف سیاست دانوں کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔

مشرق وسطی کے مسئلے کے حل کی تلاش اور اس خطے میں قیام امن کو یقینی بنانے کے سلسلے میں جرمن چانسلر نے فلسطینی صدر سے ملاقات کی۔