1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں

26 نومبر 2007

امریکی صدر جورج ڈبلیو بُش نے اسرائیلیلوں اور فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ اپنے تنازعات کے پرامن حل کے لئے کوشاں ہوں۔ بُش نے کہا، وہ خود ذاتی طور پر اِس ذمہ داری کو محسوس کرتے ہیں کہ اَیناپولِس میں منعقدہ کانفرنس میں دو ریاستوں والے حل پر اتفاقِ رائے ہو جائے۔ اِس سے پہلے کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد بھی اسرائیلی اور فلسطینی حکام امریکہ میں منگل سے شروع ہونےوالی امن کانفرنس کےلئے اپنی روانگی کے وقت

https://p.dw.com/p/DYG7
کانفرنس اِس نیول اکیڈمی میں منعقد ہو گی۔
کانفرنس اِس نیول اکیڈمی میں منعقد ہو گی۔تصویر: AP GraphicsBank

تک بھی کسی مشترکہ اعلامیے پر متفق نہیں ہو سکے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فریقین اپنے اپنے مَوقِف میں اب بھی ایک دوسرے سے بہت فاصلے پر ہیں۔ اختلاف اِس بات پر ہے کہ آیا حتمی سرحدوں، یروشلم کے آئندہ تشخص اور فلسطینی مہاجرین کی واپسی جیسے کلیدی مسائل کو بھی اِس اعلامیے کا حصہ بنایا جائے۔ اولمرٹ اعلامیے میں ایسے نِکات کی شمولیت کی کوشش میں ہیں، جن کی پابندی لازمی نہ ہو۔

امریکی صدر جورج ڈبلیو بش کی کوشش ہے کہ دونوں فریق اَینا پولِس کی کانفرنس میں اپنے اُن امن مذاکرات کے احیاء کا اعلان کریں، جو سات سال پہلے ناکام ہو گئے تھے۔ اِس کانفرنس میں سعودی عرب اور شام سمیت سولہ عرب ممالک شریک ہو رہے ہیں۔