یوکرینی افواج نے جنوبی علاقوں میں اپنے جوابی حملوں سے روسی فورسز کو پریشان کر دیا ہے۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق ان کی افواج نے ’ تیز اور زور دار‘ پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور کئی ایسے شہری علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جنہیں روس نے غیر قانونی طور پر اپنا حصہ بنا لیا تھا۔