بی گل کی تصنیف کردہ کہانیاں عام ڈگر سے ہٹ کر ہوتی ہیں۔ چاہے وہ عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے حساس موضوع پر لکھا جانے والا ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘ ہو، جذبات اور احساسات پر مبنی ’رقیب سے‘ ہو یا پھر خواتین کے مسائل کی نشاندہی کرنے والا ڈرامہ ’ورکنگ وومن‘۔ بی گل کے ڈراموں نے اسکرین پر ایک خاص مقام اور توجہ حاصل کی ہے۔ دیکھیے بی گل سے کوکب جہاں کی خصوصی گفتگو۔