روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ میں یہ محاذ مشرقی یوکرینی علاقے میں واقع ہے۔ ڈونیٹسک کے اس محاذ پر روسی افواج گزشتہ کئی ماہ سے اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی خاطر خندقین اور چیک پوائنٹس بنا رہی ہیں۔ لیکن یوکرینی فورسز کے جوابی حملوں کی وجہ سے روسی فوج کا یہ کام مشکل بنتا جا رہا ہے۔