1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: چار اموات کے الزام میں ’جعلی‘ ڈاکٹر گرفتار

2 نومبر 2019

حکام کے مطابق غلط اینستھیزیا دینے سے چار مریضوں کی جانیں گئیں جبکہ آٹھ دیگر کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے ایک اڑتالیس سالہ خاتون کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/3SN2k
Medizin l Operation - Anästhesie Symbolbild
تصویر: Imago/Science Photo Library

مبینہ طبی غفلت کے یہ واقعات جرمنی کی وسطی ریاست ہیسے میں پیش آئے۔ پولیس کے مطابق  مشتبہ جعلی ڈاکٹر کے خلاف جان سے مارنے،  جعلی دستاویزات، دھوکہ دہی اور اپنے عہدے کے غلط استعمال کے الزامات کی تفتیش کی جارہی ہے۔ 

ایک نرس نے اپنے مریضوں کو انجکشن کے ذریعے موت کی نیند سلا دیا
ایک مقامی جرمن اخبار کے مطابق ’اسسسٹنٹ ڈاکٹر‘ کے عہدے پر کام کرنے والی اس خاتون کے سپروائزر سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ متعدد بار غلط اینستھیزیا دینےکے باوجود وہ کیسے اپنے کام پہ لگی رہیں۔

’جو نرس بننا چاہے، اسے جرمنی رہنے دیا جائے‘
اس مشتبہ جعلی ڈاکٹر نے سن دو ہزار پانچ میں ’ہولی اسپرٹ کلینک‘ میں طبی عملے کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا لیکن یہ بات اس سال جنوری میں منظر عام پر آئی کہ ان کے پاس میڈیکل لائسنس نہیں تھا۔
ع آ / ش ج (dpa, AFP)

تارکین وطن معمر افراد کی دیکھ بھال میں ہاتھ بٹا رہے ہیں