1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:بولٹ کا دوسرا عالمی ریکارڈ

21 اگست 2009

جمائیکا کے ایتھلیٹ اوسین بولٹ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کی دو سو میٹر ریس کا ٹائٹل جیت کر ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ فاصلہ 19.19 سیکنڈ میں طے کیا۔

https://p.dw.com/p/JFYu
عالمی ریکارڈ کی ایک اور گھڑی!تصویر: AP
Deutschland Jamaica Leichtathletik WM Usain Bolt Weltrekord
بولٹ کی جانب سے جیت پر ‌خوشی کا اظہارتصویر: AP

اس سے پہلے گزشتہ سال کے بیجنگ اولمپک میں یہی فاصلہ 19.30 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے بولٹ نے ہی عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

الونسو ایڈورڈ نے یہ فاصلہ 19.81 سیکنڈ میں طے کر سلور جبکہ امریکہ کے ویلیس سپیئرمون نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

اوسین بولٹ مردوں کی ایک سو میٹر کی ریس میں بھی ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اتوار کے مقابلے میں انہوں نے ایک سو میٹر کا فاصلہ 9.58 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔ 22 سالہ بولٹ مردوں کی اس دوڑ میں پہلے ایتھلیٹ ہیں جو 100 اور 200 میٹر کے ورلڈ اور اولمپک ٹائٹل بیک وقت اپنے نام کئے ہوئے ہیں۔

جمعرات کو مردوں کی دو سو میٹر ریس کے فائنل سے قبل گو کہ بولٹ ریس کے لئے بہترین فارم میں دکھائی دے رہے تھے، تاہم وہ کسی ریکارڈ کی اُمید ظاہر نہیں کر رہے تھے۔ اس کی وجہ رواں سال کے آغاز پر کار کا ایک حادثہ تھا جس میں زخمی ہونے کے باعث وہ ایک ماہ کے لئے تربیتی سیشنز میں شریک نہیں ہو سکتے تھے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران پانچ روز میں دو عالمی ریکارڈ بنانا اوسین بولٹ کے لئے اس لئے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ وہ آج جمعہ کو وہ اپنی 23 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

دو سو میٹر کی ریس کے لئے امریکی ایتھلیٹ ٹائسن گے کو بھی فیورٹ قررا دیا جا رہا تھا۔ تاہم وہ زخمی ہونے کے باعث فائنل میں حصہ نہیں لے سکے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں