یورپی یونین کے وزرائے داخلہ نے مائیگریشن پالیسی میں اصلاحات کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ نئے قوانین میں ایسے ممالک پر جرمانے عائد کیے جائیں گے جو سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو پناہ دینے سے انکار کریں گے۔ اس کے علاوہ سیاسی پناہ کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے بعد پاکستان اور البانیا جیسے محفوظ ممالک کے پناہ گزینوں کو فوری طور پر واپس بھیجنے کے عمل کو بھی تیز بنایا جائے گا۔