1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی فٹ بال کلبوں میں سبقت کی جنگ جاری

27 ستمبر 2011

یورپی فٹ بال کلبوں کے مقابلوں سے سجی چیمپئنز لیگ میں آج بائرن میونخ اور ریال میڈرڈ جیسے بڑے کلبز میدان میں اتریں گے جبکہ کل فٹ بال شائقین بارسیلونا اور آرسنل جیسے نامور ٹیموں کے کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

https://p.dw.com/p/12hGA
تصویر: UEFA/Bayern München/MCFC

چیمپیئنز لیگ کے سلسلے میں آج اور کل کے لیے مجموعی طور پر آٹھ آٹھ مقابلے شیڈیول کیے گئے ہیں۔ بدھ کو بارسیلونا کا مقابلہ بیلاروس کے قدرے کمزور کلب باٹی سے ہوگا، جس میں اس کی جیت کے امکانات خاصے روش ہیں۔ بارسلونا کے کوچ پیپ گاردیولا کا کہنا ہے کہ اگرچہ حریف زیادہ مضبوط نہیں تاہم پھر بھی حد سے زیادہ اعتماد باعث شکست ہوسکتا ہے۔

’’ ہم ناقابل شکست نہیں، کوئی بھی ٹیم ہمیں شکست دے سکتی ہے، تاہم اگر ہم تمام چیزیں درست انداز میں کریں تو ہمیں دیکھنے کے لیے آنے والے مداحوں کا وقت اچھا گزرے گا، جو سب سے زیادہ اہم بات ہے۔‘‘

چیمپنز لیگ کی جاری چیمپئن شپ میں بارسیلونا اور اے سی میلان کا گزشتہ مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا جبکہ اٹلانٹیکو میڈرڈ کے خلاف بارسیلونا کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے  شاندار فتح ملی۔ اس میچ میں بارسیلونا کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔ اس جیت کے متعلق کوچ گاردیولا کہتے ہیں، ’’ ہم اُن کے خلاف بہت اچھا کھیلے تھے مگر ہمیں دوبارہ ایسا ہی کھیلنا ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم اسی معیار کو برقرار رکھ سکتے ہیں؟ یہی اس سال کا امتحان ہے۔‘‘

Fußball Lionel Messi Argentinier Flash-Galerie
بارسیلونا کے میسی ہیٹ ٹرک کرنے کے بعدتصویر: picture alliance/dpa

بارسیلونا کے کے برعکس اطالوی کلب اے سی میلان اور انگلش کلب آرسنل سرتوڑ بازی لگاکر چیمپیئنز لیگ کے دوسرے راؤنڈ میں اپنی ساکھ بحال رکھنے کی جستجو کرتے نظر آئیں گے۔ میلان کے مقابلے پر چیک جمہوریہ کا کلب فلیزن ہے جبکہ آرسنل کا مقابلہ یونانی کلب اولمپیاکوس سے ہوگا۔

اسی طرح انگلش کلب چیلسی بھی اب تک کے اپنے سخت ترین مقابلے کی تیاریوں میں ہے۔ اس کے مقابلے پر ہسپانوی کلب ویلنسیا ہے۔ جرمن کلب بائر لیور کوزن کو صفر کے مقابلے میں دو اور اپنے ہم وطن کلب سوانسی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرانے کے بعد چیلسی گروپ ای میں سرفہرست ہے۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں