You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
ڈھاکہ
ڈھاکہ ملک بنگلہ دیش کا دارالحکومت ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
ڈھاکہ میں عام ہڑتال، مظاہرین پرلاٹھی چارج
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں آج اتوار کو عام ہڑتال کے دوران دوران پولیس نے اپوزیشن کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کرنے کےعلاوہ آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ سیاسی کارکنوں کے مطابق اس لاٹھی چارج میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔
مبینہ جنگی جرائم: پاکستان معافی مانگے، ڈھاکہ حکومت
اتوار کے دن بنگلہ دیش نےاسلام آباد حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران پاکستانی فوج کی طرف سے کیے گئے مبینہ قتل عام اور ظلم وستم کی باقاعدہ معافی مانگے۔
ڈھاکہ فورم، مشترکہ اعلامیہ جاری
ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے نمائندوں نے 100 بلین ڈالر کے ایک فنڈ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مجوزہ فنڈ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ غریب ممالک کو مختلف منصوبوں کے لیے مالی مدد فرام کرے گا۔
بدلتے موسموں سے شدید متاثر ممالک کے نمائندے، ڈھاکہ میں جمع
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آج سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اٹھارہ ممالک کا خصوصی دو روزہ فورم شروع ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون بھی اس فورم میں شریک ہوں گے۔
تیزی سے پھیلتے ہوئے شہروں کو درپیش ماحولیاتی خطرات
بدھ کو شائع ہونے والے ایک عالمی سروے میں انتباہ کیا گیا ہے کہ ایشیا اور افریقہ کے تیزی سے پھیلتے ہوئے شہروں کو سطح سمندر میں اضافے، سیلابوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے دیگر اثرات کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔
ماورائے عدالت ہلاکتیں روکی جائیں، ایمنسٹی کا ڈھاکہ سے مطالبہ
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بنگلہ دیشی پولیس کے خصوصی دستوں پر مشتبہ افراد کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا الزام عائد کیا ہے اور ڈھاکہ حکومت پر زور دیا ہے کہ ایسی کارروائیاں روکی جائیں۔
بنگلہ دیش میں کالعدم انتہاپسند تنظیم کے سربراہ گرفتار
جنوبی ایشیائی ملکوں بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں انتہاپسندانہ کارروائیوں میں ملوث مذہبی تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کے قائم مقام سربراہ کو بنگلہ دیش کی سکیورٹی فورسز نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
بنگلہ دیش میں فتوے کے اجراء پر پابندی ختم
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے فتوے کے اجراء پر عائد کی گئی پابندی ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تاہم عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام کے نام پر ماورائے عدالت سزائیں غیر قانونی ہیں۔
اپیل مسترد، محمد یونس کی قانونی جنگ ختم
بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے نوبل انعام یافتہ ماہراقتصادیات ڈاکٹرمحمد یونس کی طرف سے دائر کی گئی اپیل کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ محمد یونس نے اپنی برطرفی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
بنگلہ دیش: خواتین کے لیے مساوی حقوق کے خلاف ہڑتال
آج اسلامی جماعتوں کی اپیل پر بنگلہ دیش میں عام ہڑتال کے باعث ملک بھر میں کاروبارِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ اِس ہڑتال کا مقصد اُن مجوزہ قوانین کے خلاف احتجاج کرنا ہے، جن کا مقصد خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق دینا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم فرش سےعرش کی طرف
پاکستانی ٹیم بدھ23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ڈھاکہ میں ہونے والے پہلے کوارٹر فائنل میں 1975ء اور1979ء کے ورلڈ کپ کی فاتح ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہو گی۔
کاؤچ سرفنگ: بنگلہ دیش کی مہماتی سیاحت کا نیا انداز
بنگلہ دیش میں سیاحت کا فروغ کمزور ملکی اقتصادیات کے لیے یقینی طور پر بہت اہم ہو سکتا ہے۔ اب سیاحت کے شعبے میں بنگلہ دیش کوسیاحوں کی جانب سےنظر انداز کرنے کا عمل ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
محمد یونس کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر
مائیکرو فنانس کا عملی تصور پیش کرنے والے بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کردی ہے۔ گرامین بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹرشپ کا معاملہ عدالتی ایوانوں میں زیر بحث ہے۔
نوبل انعام یافتہ یونس عدالتی اپیل ہار گئے
بنگلہ دیش کے سینٹرل بینک کی جانب سے گرامین بینک کے روح رواں اور مینیجنگ ڈائریکٹر محمد یونس کو ان کے منصب سے ہٹائے جانے کے خلاف اپیل بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے خارج کردی ہے۔
ڈھاکہ میں طلبا کے خلاف پولیس کارروائی، متعدد افراد زخمی
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس کو مقامی یونیورسٹی کے سینکڑوں مشتعل طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے آج اتوار کو لاٹھی چارج کرنے کے علاوہ آنسو گیس بھی استعمال کرنا پڑی۔
کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی ناقابل یقین شکست
کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے اپنے اپنے میچوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے دونوں ٹیموں کو پوائٹس کے علاوہ رن ریٹ کو بہتر کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔
بنگلہ دیشی عوام کا ہیرو، مشکلات میں گِھرا ہوا
لاکھوں بنگلہ دیشیوں کے لیے ڈاکٹر محمد یونس ایک ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، جن کے بینک نے غربت میں گھرے عوام کو چھوٹے قرضے دے کر ان کی مشکلات میں کمی کی، لیکن وزیر اعظم شیخ حسینہ ایسا نہیں سوچتیں۔
ورلڈ کپ کرکٹ کا افتتاحی میچ، بھارت کی فتح
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ سن2011ء کے افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ستاسی رنز سے شکست دے دی ہے۔ 371 کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 283 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
ورلڈ کپ کرکٹ: شاندار افتتاحی تقریب
دسویں عالمی کپ کرکٹ مقابلوں کی رنگا رنگ اور دلفریب افتتاحی تقریب نے جنوبی ایشیائی ممالک میں کرکٹ کے مداحوں کے جذبوں کو جوان کر دیا ہے۔ یہ تقریب جعمرات کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہوئی۔
بنگلہ دیش: ڈاکٹر محمد یونس کی حمایت
آئر لینڈ کی سابق خاتون صدر میری روبنسن اور دیگر پچاس اہم شخصیات پر مشتمل ایک گروپ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ڈاکٹر محمد یونس پر ہونے والے سلسلہ وار حملے دراصل سیاسی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتے ہیں۔
ورلڈ کپ، بنگلہ دیشی حکومت کی تیاریاں
عالمی کپ کرکٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ خوبصورت طریقے سے سجایا جا رہا ہے۔ شہری انتظامیہ اور عوام کی کوشش ہے کہ وہاں آئندہ ہفتے منعقد کی جا رہی افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دیے جائیں۔
بنگلہ دیش میں پر تشدد مظاہرے
پیرکو بنگلہ دیش میں اپوزیشن کی طرف سے احتجاجی مظاہرے اس وقت تشدد کا رنگ اختیار کر گئے جب پولیس نے پر تشدد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا۔
بنگلہ دیش: اپوزیشن کی اپیل پر عام ہڑتال، زندگی مفلوج
بنگلہ دیش کی بڑی اپوزیشن جماعت BNP یعنی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی اپیل پر آج ملک بھر میں 12 گھنٹے کی عام ہڑتال کی جا رہی ہے، جس سے ملک کے وسیع تر علاقوں میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
بنگلہ دیش اور بھارت میں بڑھتا تعاون
بھارت اپنے مشرقی پڑوسی بنگلہ دیش کے لئے نرم شرائط پر ایک ارب ڈالرکا ریکارڈ قرضہ فراہم کر رہا ہے، جس کی اب سے پہلے کوئی مثال موجود نہیں۔
مودودی کی کتابوں سے 'دہشت گردی کا خطرہ'
بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک بھر میں مساجد اور کتب خانوں سے جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلىٰ مودودی کی لکھی گئی کتابیں ہٹانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ڈھاکہ میں خوفناک آتشزدگی،کم ازکم116 افراد ہلاک
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کے اندرونی علاقے میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ میں جل کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد جمعہ کی دوپہر تک کم ازکم 116 ہو گئی جبکہ سو سے زائد افرادزخمی ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ، دہلی اور ڈھاکہ کے درمیان ممکنہ ڈیل
بھارت اور بنگلہ دیش کی حکومتیں بین الاقوامی دہشت گردی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ طور پر لڑنے کے سلسلے میں کئی معاہدوں پر آئندہ ماہ باقاعدہ طور پر دستخط کرنے والی ہیں۔
ڈھاکہ میں ایک رکن پارلیمان پر حملہ، بال بال بچ گئے
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بم دھماکے میں کم از کم پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان اس حملے میں بال بال بچ گئے۔
ڈھاکہ۔دہلی۔لاہور ریل لنک: پاکستان میں پیش رفت
پاکستانی وزارت ریلوے نے بنگلہ دیش اور بھارت کے ساتھ مشترکہ ریل لنک کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستانی اور بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ منصوبہ مزید جائزے کے لئے پاکستانی وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کو پیش کردیا ہے ۔
ڈھاکہ میں جاری مسلح بغاوت ختم
بنگلہ دیش میں باغی سپاہیوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں اور واپس بیرکوں میں چلے گئے ہیں۔ حکومتی ترجمان نے BDR کے ہیڈ کوارٹر کے کمپاؤنڈ میں کھڑے ہو کر یہ اعلان کیا کہ بدھ کے روز شروع ہونے والی یہ مسلح بغاوت اب ختم ہو چکی ہے۔
ڈھاکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں نیم فوجی دستوں کے ہیڈ کوارٹر میں جمعرات کے روز ایک بار پھر فائرنگ شروع ہو گئی ہے۔ تنخواہوں کے معاملات پر بغاوت میں بدھ کے روز 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
کلکتہ ، ڈھاکہ ٹرین سروس بحال
بھارت اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے مابین تنتالیس سال بعد پیر کے دن بھارت اور بنگلہ دیش نے مسافر بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 5
اگلا صفحہ