کلکتہ ، ڈھاکہ ٹرین سروس بحال
14 اپریل 2008اشتہار
فی الحال یہ ٹرین ہفتے میں دو مرتبہ ڈھاکہ جائے گی۔ پہلی ٹرین کلکتہ سے ڈھاکہ کے لئے روانہ ہوئی تو لوگوں کا ہجوم پلیٹ فرام پر موجود رہا۔
پاکستان اور بھارت کی سن1965کی جنگ کے بعد یہ ٹرین سروس ختم کر دی گئی تھی۔ اور بنگلہ دیش کے بطور ملک دنیا کے نقشے پر ابھرنے کے بعد یہ ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین اس ٹرین سروس کے آغاز سےدونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔