1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈورٹمنڈ میچ نہ جیت سکی، پوزیشن پھر بھی مستحکم

6 فروری 2011

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا اکیسواں میچ ڈے جاری ہے۔ نمبر ایک ٹیم ڈورٹمنڈ گو کے اس میچ ڈے میں کامیاب نہیں ہو سکی، تاہم پوائنٹس ٹیبل پر اس کی سبقت بدستور برقرار ہے۔

https://p.dw.com/p/10BWk
تصویر: picture alliance/dpa

بنڈس لیگا کے اکیسویں میچ ڈے کے دوسرے دِن ہفتہ کو کولون نے بائرن میونخ کو پچھاڑ دیا۔ کولون کی جانب سے تین گول کیے گئے جبکہ میونخ کی ٹیم صرف دو گول کر سکی۔ اسی روز ہینوور نے وولفس برگ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔

مائنز اور بریمن کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ لیور کوزن نیوریمبرگ سے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہار گئی۔ ہفتہ ہی کو شٹٹ گارٹ نے مونشن گلاڈباخ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔

جمعہ کو اکیسویں میچ ڈے کے پہلے میچ میں ڈورٹمنڈ اور شالکے کا میچ برابر رہا۔ دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔ تاہم اس مرتبہ کی قدرے ناقص کارکردگی کے باوجود بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر ڈورٹمنڈ کی سبقت برقرار ہے۔ اسے 51 پوائنٹس حاصل ہیں۔ ڈورٹمنڈ اس میچ ڈے میں اب تک اکیس میچ کھیل چکی ہے، جن میں سے سولہ میں اسے فتح ہوئی، تین بے نتیجہ رہے جبکہ دو میں اسے شکست ہوئی۔

دوسرے نمبر کی ٹیم لیورکوزن 39 پوائنٹس کے ساتھ ڈورٹمنڈ سے ابھی بہت پیچھے ہے۔ لیور کوزن اس ہفتے کا میچ جیت کر ڈورٹمنڈ کے بے نتیجہ میچ کا کسی حد تک فائدہ اٹھا سکتی تھی، تاہم اس میں وہ ناکام رہی۔ ڈورٹمنڈ کی پوزیشن تاحال مستحکم ہے اور اسے پوزیشن چھِن جانے کا کوئی خطرہ نہیں۔

1. Fußball Bundesliga - 1. FC Köln gegen FC Bayern München
کولون نے بائرن میونخ کو ہرایاتصویر: AP

مائنز اور ہینوور 37 سینتیس پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر ہیں جبکہ پانچویں نمبر کی ٹیم بائرن میونخ کے پوائنٹس 36 ہیں۔ یعنی آئندہ میچ ڈے میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسری سے پانچویں پوزیشن تک صورت حال قدرے غیر یقینی ہے، بالخصوص لیور کوزن کو اپنی پوزیشن بچانے کے لیے زیادہ محنت کرنا ہو گی۔

لیگ میں چھٹے نمبر پر تینتیس پوائنٹس کے ساتھ فرائی برگ، ساتویں پر بتیس پوائنٹس کے ساتھ ہوفن ہائیم، آٹھویں پر تیس پوائنٹس کے ساتھ ہیمبرگ، نویں پر انتیس پوائنٹس کے ساتھ نیوریمبرگ اور دسویں پر چھبیس پوائنٹس کے ساتھ شالکے ہیں۔ مونشن گلاڈ باخ سولہ پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے، یعنی اٹھارھویں نمبر پر ہے۔

اتوار کو اس میچ ڈےکے آخری روز ہیمبرگ کا مقابلہ سینٹ پاؤلی سے جبکہ فرائی برگ کا سامنا فرینکفرٹ سے ہو رہا ہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں