چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے متنازعہ دورہ تائیوان کے رد عمل میں طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے وسیع تر فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ان مشقوں کے نتیجے میں نہ صرف سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے بلکہ تائیوان کے عام شہریوں کی زندگیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔