1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین میں بدعنوانی میں ملوث ایک لاکھ سے زائد افراد کو سزائیں

12 مئی 2023

ایک تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ چینی حکومت نے اس سال کے پہلے سہ ماہی کے دوران انسداد بدعنوانی مہم کے تحت ایک لاکھ گیارہ ہزار افراد کو سزائیں دیں۔ ان میں صوبائی اور ضلعی سطح کے اہلکار شامل ہیں۔

https://p.dw.com/p/4RFl7
Symbolbild Polizei China
تصویر: Getty Images

نئی دہلی میں واقع انڈو پیسفک سینٹر فار اسٹریٹیجک کمیونیکیشن (آئی پی سی ایس سی) نامی تھنک ٹینک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ چینی حکومت نے رواں برس کے پہلے سہ ماہی کے دوران انسداد بدعنوانی مہم کے تحت 111000 افراد کو سزائیں دیں۔ ان میں صوبائی سطح کے حکام کے علاوہ شعبہ جاتی سطح کے 633، ضلعی سطح کے 1000، جنرل کیڈر کے 15000افراد شامل ہیں۔

چینی فوج میں پہلی بار اینٹی کرپشن اہلکار تعینات

ان کے علاوہ دیہی علاقوں اور تجارت سے وابستہ 76000ایگزیکیوٹیو کو بھی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائیں دی گئیں۔

خیال رہے کہ چین  کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے سن 2012 میں اپنی 18ویں قومی کانگریس کے بعد شی جن پنگ انتظامیہ نے ملک میں بڑے پیمانے پر انسداد بدعنوانی مہم شروع کررکھی ہے۔

چین کا ایک ارب پتی قانونی شکنجے میں

اس مہم کے تحت اب تک جن 'بدعنوان' افسران کو سزائیں دی گئی ہیں ان میں ریاستی سطح کے افسران، ریاستی سطح کے نائب افسران، ملٹری کمیشن کے اراکین، وزارتی سطح کے افسران اور وزارتی سطح کے نائب افسران شامل ہیں۔

سن 2012  کے بعد شی جن پنگ انتظامیہ نے ملک میں بڑے پیمانے پر انسداد بدعنوانی مہم شروع کررکھی ہے
سن 2012 کے بعد شی جن پنگ انتظامیہ نے ملک میں بڑے پیمانے پر انسداد بدعنوانی مہم شروع کررکھی ہےتصویر: Aly Song/REUTERS

تین ماہ میں دو لاکھ سے زائد شکایتیں موصول

آئی پی سی ایس سی کے مطابق اس نے یہ رپورٹ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط اور ریاستی سپروائزری کمیٹی کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹوں کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ ان دونوں اداروں نے اپنی انسداد بدعنوانی ماہانہ رپورٹ حال ہی میں وی چیٹ پر جاری کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں ڈسپلن پر نگاہ رکھنے اور نگرانی کرنے والی ایجنسیوں کو پہلے سہ ماہی کے دوران پورے ملک میں 7لاکھ 76ہزار درخواستیں اور رپورٹیں موصول ہوئیں ان میں سے دو لاکھ 31 ہزار شکایتوں اور الزامات کے متعلق تھیں۔

جیل کی سیر: چین میں کرپشن روکنے کا انوکھا طریقہ

شکایتوں کی بنیاد پرجن اہم اور سینئر عہدیداروں کے خلاف تفتیش کی گئی ان میں پارٹی کی قیادت گروپ کے ایک رکن ڈوزاو چائی اور چین میں اسپورٹس کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی زیاو پینگ کے علاوہ پارٹی کمیٹی کے سابق سکریٹری اور چائنا ایور برائٹ گروپ کمپنی کے چیئرمین شامل ہیں۔

کئی اعلیٰ چینی اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی کے الزامات

گزشتہ ماہ مرکزی کیڈر کے تین افسران کو برطرف کردیا گیا تھا جب کہ120سے زائد چینی کمیونسٹ پارٹی اراکین اور شعبہ جاتی کیڈرپر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

ج ا/ ص ز (نیوز ایجنسیاں)