1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین میں ’ آزاد مکالمے‘ کی ضروت ہے، جرمن چانسلر

شامل شمس8 جولائی 2014

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے دورہء چین کے اختتامی روز چینی طالب علموں سے خطاب کے دوران دیوار برلن کے انہدام کے حوالے کے ساتھ آزادیِ اظہار کی ضروت پر بھی زور دیا۔

https://p.dw.com/p/1CY3v
Angela Merkel Peking China
تصویر: Reuters

منگل کے روز انگیلا میرکل نے چین کے تین روزہ دورے کو سمیٹتے ہوئے اس ایشیائی ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال کو موضوع بنایا۔ جرمن رہنما کے تین روزہ دورے کا بنیادی مقصد چین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا فرغ تھا، تاہم چین کی چنگوا یونیورسٹی کے کیمپس پر سن انیس سو نواسی کے تیانینمین فوجی کریک ڈاؤن کے پچیس سال پورے ہونے کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے موقع پر میرکل نے کئی ایسی باتیں کیں جو چین کی کمیونسٹ حکومت کے لیے ناخوش گوار ہوتی ہیں۔

نپے تلے الفاظ میں جرمن چانسلر نے طالب علموں سے سابق مشرقی جرمنی اور آزادیِ رائے کی اہمیت پر گفتگو کی۔

میرکل کا کہنا تھا: ’’میرے لیے مکالمت انتہائی اہمیت رکھتی ہے کیوں کہ پچیس برس قبل جی ڈی آر میں پرامن انقلاب اور دیوار برلن کے گرنے سے وہاں آزادیِ اظہار کا امکان پیدا ہوا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا: ’’میں سمجھتی ہوں کہ چین میں بھی اسی چیز کی ضرورت ہے۔‘‘

عمومی طور پر مغربی رہنما چین میں انسانی حقوق کی خراب صورت حال پر کم ہی رائے زنی کرتے ہیں۔ ان کی توجہ اس طاقت ور معیشت کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر ہی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ میرکل سابق کمیونسٹ مشرقی جرمنی میں پلی بڑھی تھیں۔ مشرقی جرمنی میں شخصی آزادی پر شدید قدغنیں لگائی گئی تھیں اور ریاست شہریوں کی بڑے پیمانے پر جاسوسی بھی کیا کرتی تھی۔

’’یہ بہت اہم ہے کہ شہری قانون کی طاقت پر یقین رکھیں نہ کہ طاقت کے قانون پر۔‘‘

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے دورہء چین کے موقع پر متعدد دو طرفہ اقتصادی معاہدوں کو بھی اتجام تک پہنچایا۔ ساتھ ہی انہوں نے بیجنگ میں حکام سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ تجارت کے لیے اپنے دورازے دیگر ممالک کے لیے مزید وا کریں۔

بیجنگ میں چینی وزیراعظم لی کیچیانگ سے ملاقات کے موقع پر میرکل نے کہا کہ چین کو مزید اقتصادی اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کو متعدد مسائل کا سامنا ہے، جن میں سے ایک تقریباً 200 ملین افراد کو غربت سے نجات دلانا بھی ہے۔

اس موقع پر چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین ایک جدید ریاست بننے کے راستے پر گامزن ہے، اور یہ کہ وہ اپنے ملک کے اقتصادی شعبے میں بڑی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید