اداکار دانیال افضل خان پاکستانی ٹیلی ویژن پر اپنے مختلف نوعیت کے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اس وقت ان کا ڈرامہ سیریل 'وہ ضدی سی' اپنی کہانی کی وجہ سے موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ دانیال اس ڈرامے میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک کم عمر لڑکی سے شادی کرتے ہیں۔ اس بارے میں دانیال کیا کہتے ہیں؟ جانیے ہماری نامہ نگار کوکب جہاں کے ساتھ ان کی اس گفتگو میں۔