مشائیل شوماخر کی گھڑیاں لاکھوں ڈالر میں نیلام
15 مئی 2024فارمولہ ون ریس کے شہرہ آفاق کھلاڑی مشائیل شوماخر کی آٹھ گھڑیوں کی نیلامی جنیوا میں منگل کے روز منعقد کی گئی، جہاں ان کی بولی 4.4 ملین ڈالر لگائی گئی۔ ان گھڑیوں میں رولیکس، آڈیمارس پیگٹ اور پیٹیک فلپ جیسی گھڑیاں شامل تھیں۔
ایک حادثہ، جس نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا
شوماخر نے کومے کو بھی شکست دے دی، ہسپتال سے منتقل
سات بار فارمولہ ون کے چیمپیئن شوماخر قیمتی گھڑیاں جمع کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔ تاہم سن 2013 میں اسکیئنگ کے دوران حادثے کے شکار ہوجانے کے بعد سے وہ عوام کے درمیان نظر نہیں آئے ہیں۔
مشائیل شوماخر کے اہل خانہ نے ان گھڑیوں کو 1994میں پہلی مرتبہ فارمولہ ون ڈرائیور چیمپیئن شپ جیتنے کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر نیلامی کے لیے رکھی تھیں۔
نادر ونایاب اور قیمتی اشیاء کی نیلامی کے لیے مشہور ادارے کرسٹی کے یورپ میں گھڑیوں کے شعبے کے سربراہ ریمی گلمین نے کہا "تاریخی واقعات سے وابستہ ان گھڑیوں کو خریدنے والے انہیں پاکر کافی خوش تھے۔"
کون سی گھڑیاں نیلام ہوئیں؟
سب سے زیادہ دولاکھ 71ہزار پندرہ سو ڈالر کی بولی گلابی رنگ کے پیٹک فلپ گھڑی کے لیے لگائی گئی۔
دو دیگر گھڑیاں ذاتی نوعیت کے تحفے کی تھیں، جو فیراری کی ٹیم کے پرنسپل نے مشائیل شوماخر کو اس وقت دی تھیں جب وہ جیاں ٹوڈٹ کے لیے کار چلا رہے تھے۔
بھارت: ٹینس اسٹار شاراپووا اور ریسر شوماخر کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج
مشائیل شوماخر سے متعلق’’دستاویزات‘‘ برائے فروخت
ان میں سے ایک خصوصی طور پر تیار کردہ پلاٹینم کی گھڑی تھی۔ ویگاباونڈیج نامی یہ گھڑی سولہ لاکھ چھیالیس ہزار سات سو ڈالر میں فروخت ہوئی۔
اس گھڑی میں 18قیراط کے سفید سونا لگا ہوا ہے اور سرخ رنگ میں فیراری کا لوگو اور شوماخر کا ریسنگ ہیلمیٹ کندہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پر سات مرتبہ کے ورلڈ چیمپیئن کے اعزاز میں نمبر 7 بھی لکھا ہوا ہے۔
فروخت ہونے والی ایک اور گھڑی آڈیمارس پیگیٹ رائل اوک کرونوگراف تھی، جس پر فیراری کا نشان گھوڑا کندہ ہے۔ یہ گھڑی چار لاکھ ستاون ہزار تین سو اسی ڈالر میں فروخت ہوئی۔
نیلامی میں تین رولیکس گھڑیاں بھی شامل کی گئی تھیں۔ ان میں سے ہر ایک تین لاکھ ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوئیں۔
ج ا/ ص ز (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)