لندن پُل حملہ: انکوائسٹ کی جانب سے انتظامی کوتاہیوں کی مذمت
29 مئی 2021نومبر سن 2019 کو عثمان خان نامی ایک مشتبہ دہشت گرد نے لندن پُل کے علاقے میں تیئیس سالہ سسکیا جونز اور پچیس برس کے جیک میرِٹ کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ اس نے بظاہر بارودی جیکٹ تو پہن نہیں رکھی تھی لیکن وہ شور مچا رہا تھا کہ اگر کوئی اس کے قریب آیا تو وہ اپنی بارودی جیکٹ کی پِن کھینچ کر اسے اڑا دے گا۔ عثمان خان کو بعد ازاں پولیس نے گولی سے مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
چاقو حملوں میں ملوث عثمان خان سزا یافتہ تھا: لندن پولیس
قیدی کی بحالی کا پروگرام
مبینہ دہشت گرد عثمان خان لندن پُل پر دہشت گردانہ واردات کا ارتکاب کرنے سے تھوڑی دیر پہلے ایک قریبی عمارت فِشمونگر ہال میں قیدیوں کی ذہنی بحالی کے ایک پروگرام میں شرکت کر رہا تھا۔ اسی پروگرام میں معاونت کرنے والے سسکیا جونز اور جیک میرِٹ کیمبرج یونیورسٹی کے طلبہ بھی ہال میں موجود تھے۔
عثمان خان نے ان دونوں طالب علموں کو فِشمونگرز ہال میں حملہ کر کے قتل کیا۔ اس پروگرام میں شریک ایک شخص جس نے ایک مچھلی کی ہلڈی اٹھا رکھی تھی اور آگ بجانے کے عملے کے ایک رکن نے دہشت گرد کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کر دی اور اسے ہال سے باہر لے آئے، جہاں پولیس نے اسے گولی مار دی۔
چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی، لندن برج بند کر دیا گیا
تفتیشی جیوری کے نتائج
انکوئسٹ یا جیوری نے فشمونگزر ہال میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کو ''بے قصوروں کا قتل'' قرار دیا کیونکہ یہ نامناسب انتظام کی وجہ سے ہوا۔ جیوری کے مطابق پولیس اور عثمان خان کی رہائی کی عبوری مدت کے نگران بھی اس کے ذہن میں پکنے والے خیالات کو سمجھنے سے قاصر رہے کہ وہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ خان لندن برج واردات سے گیارہ ماہ قبل جیل سے سخت شرائط پر رہا کیا گیا تھا۔
انکوئسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خان اپنی اندرونی کیفیت چھپانے میں کامیاب رہا اور ایسے مجرموں کے ذہنی رویوں پر مہارت رکھنے والے بھی دھوکا کھا گئے۔ تفتیشی افسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس پروگرام کو ترتیب دیا گیا تھا، اس کے ماہر منتظمین بھی خطرے کا احساس کرنے سے قاصر رہے۔
اس مناسبت سے تجویز کیا گیا کہ مستقبل کے ایسے کسی پروگرام یا تقریب کا اہتمام کرنے سے قبل ماہرین اور پولیس اہلکار کسی بھی رسک کو منفی کرنے کی منصوبہ بندی کریں۔
مغربی ممالک میں مسلم برادری پر ہوئے چند حملے
القاعدہ سے تعلق، گرفتاری اور رہائی
دہشت گرد عثمان خان کو سن 2012 میں القاعدہ سے متاثر ہو کر ایک دہشت گرد کیمپ قائم کرنے اور لندن اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کے جرائم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے سن 2019 میں مشروط رہائی پر برطانوی انسداد دہشت گردی کی پولیس کے ایک اہلکار اور داخلی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کی نگرانی میں رکھا گیا۔
تفتیشی کارروائی کے دوران مختلف افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔ اس میں مقتول جیک میرِٹ کے والد ڈیوڈ میرٹ نے کہا کہ دہشت گرد کی مناسب نگرانی اور سکیورٹی نہیں تھی۔ تفتیشی افسر کے سامنے انسداد دہشت گردی کی برطانوی پولیس کے سینیئر ترین افسر نیل باسو نے انتظامی کوتاہیوں اور غلطیوں پر معذرت پیش کی۔
ع ح، ع ت (اے ایف پی)