بڑھتی ہوئی بھوک اور مایوسی سے تنگ آ کر غزہ پٹی کے علاقے میں ہزاروں فلسطینی اقوام متحدہ کے امدادی سامان کے گوداموں سے خوراک اور دیگر سامان نکال کر لے گئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کی نشانی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تین ہفتوں سے جاری جنگ میں اب شہری نظام متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے۔