غزہ کے شمالی علاقے میں واقع جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس حملے میں حماس کے ایک کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔ اسی دوران اقوام متحدہ کو خدشہ ہے کہ غزہ میں لاکھوں بچے بمباری کے علاوہ کئی دیگر شدید خطرات سے بھی دوچار ہیں۔