1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سترہویں صدی کے بیش قیمت فن پارے موٹر وے پر کوڑے کے ڈبے میں

19 جون 2021

جرمن میں ایک نیشنل موٹر وے کے سروس ایریا میں کوڑے کے ایک ڈبے سے تقریباﹰ ساڑھے تین سو سال پرانی دو بیش قیمت اطالوی اور ڈچ پینٹنگز ملیں۔ پولیس نے عام شہریوں سے ان فن پاروں کے مالک کی تلاش میں مدد کی درخواست کی ہے۔

https://p.dw.com/p/3vDGY
تصویر: Polizei Köln/dpa/picture alliance

وفاقی جرمن دارالحکومت برلن سے ہفتہ انیس جون کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ صدیوں پرانے قیمتی فن پارے وسطی جرمنی کے ایک چھوٹے سے شہر اوہرن باخ کے نواح میں اے سیون نامی آٹو بان پر ایک سروس اور ریسٹنگ ایریا میں کوڑے کے ایک بڑے ڈبے سے ملے۔

کروڑوں یورو مالیت کی دو پینٹنگز چرانے والا مشتبہ چور گرفتار

پولیس کے مطابق ان فن پاروں کی وہاں موجودگی کا اتفاقاﹰ پتہ ایک ایسے 64 سالہ شہری نے چلایا، جو کوڑے کے اس دھاتی کنٹینر میں کچھ پھینکنا چاہتا تھا کہ اچانک اس کی نظر ان پینٹنگز پر پڑ گئی۔

اس شہری نے یہ پینٹنگز وہاں سے نکال کر کولون شہر میں پولیس کے حوالے کر دی تھیں۔

دونوں فن پاروں کے اصل ہونے کی تصدیق

پولیس نے بتایا کہ یہ پینٹنگز کوڑے کے کنٹینر سے گزشتہ ماہ ملی تھیں اور کولون پولیس کے حوالے کیے جانے کے بعد تفتیشی حکام فنون لطیفہ کے ماہرین کی مدد سے یہ طے کرنے میں مصروف تھے کہ آیا یہ واقعی صدیوں پرانی اصلی پینٹنگز ہیں۔

ڈاونچی کے پورٹریٹ کی صدیوں پرانی مسروقہ کاپی کی اچانک دریافت

اس بارے میں میڈیا کو اب آگاہ اس لیے کیا گیا کہ فائن آرٹس اور فن مصوری کے کئی ماہرین نے تصدیق کر دی ہے کہ یہ دونوں فن پارے سترہویں صدی میں بنائی گئی اصلی اور بہت قیمتی آئل پینٹنگز ہیں۔

جرمن پوليس نے کوڑے سے 280,000 يورو کی پينٹنگ برآمد کر لی

ڈچ پینٹنگ ریمبرانت کے شاگرد کی بنائی ہوئی

ان دونوں فریم شدہ پینٹنگز میں سے ایک ماضی کے معروف اطالوی مصور پیئترو بیلوٹی کا بنایا ہوا سیلف پورٹریٹ ہے، جس میں وہ مسکرا رہے ہیں اور جس پر سال 1665ء لکھا ہوا ہے۔

اس آئل پینٹنگ کا نام 'مسکراتے ہوئے، سیلف پورٹریٹ‘ ہے۔ پیئترو بیلوٹی 1627ء میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا انتقال 1700ء میں ہوا تھا۔

کورونا کے باعث بند ڈچ میوزیم سے چھ ملین یورو کی پینٹنگ چوری

دوسری پینٹنگ 17 ویں صدی کے معروف ڈچ مصور سیموئل فان ہوگ شٹراٹن کا بنایا ہوا ایک لڑکے کا پورٹریٹ ہے، جس پر کوئی تاریخ رقم نہیں ہے۔

فان ہوگ شٹراٹن عظیم ڈچ مصور ریمبرانٹ کے شاگرد تھے۔ وہ 1627ء میں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال 1678ء میں ہوا تھا۔

کلود مونے کی پینٹنگ کی ریکارڈ 111 ملین ڈالر میں نیلامی

پولیس نے عوام سے اس بارے میں معلومات کی صورت میں مدد کی درخواست کی ہے کہ ان قدیمی فن پاروں کا ممکنہ مالک یا مالکان کون ہو سکتے ہیں اور ان بیش قیمت پینٹنگز کو آٹو بان کے سروس ایریا میں کوڑے کے کنٹینر میں کس نے پھینکا؟

م م / ع ح (اے پی، ڈی پی اے)