بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یوکرین جنگ کے تناظر میں بھارت کی روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر نکتہ چینی کے جواب میں یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سلوواکیا کے دارالحکومت براتسلاوا میں ’گلوبسیک فورم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یورپ کو اس سوچ سے باہر نکلنا ہوگا کہ یورپ کا مسئلہ ساری دنیا کا مسئلہ ہے۔‘‘