1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہشت گردی کے لیے مالی معاونت، لکھوی گرفتار

2 جنوری 2021

پاکستانی سلامتی کے اہلکاروں نے دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے سلسلے میں سابق لشکر طیبہ کے ایک اہم رہنما ذکی الرحمان لکھوی کو گرفتار کر لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3nSRb
Zaki-ur-Rehman Lakhvi
تصویر: Qureshi/AFP/Getty Images

پاکستان کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی پولیس کے ایک اہلکار شکیل احمد نے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ گرفتار ہونے والے شخص کا نام ذکی الرحمان لکھوی ہے۔

لکھوی کو سن 2008​​ کے ممبئی حملوں میں ملوث دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کا ایک اہم رہنما قرار دیا جاتا ہے۔ لکھوی کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس کو عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کر دیا تھا۔

دہشت گردی کی مالی معاونت، حافظ سعید کو ساڑھے پانچ سال قید

لشکرِ طیبہ سے تعلق

گرفتار ہونے والے ذکی رحمٰن لکھوی کا گہرا تعلق لشکرِ طیبہ سے بھی بتایا جاتا ہے۔ اُسے ممبئی حملوں کے فوری بعد حراست میں لیا گیا تھا لیکن سن 2015 میں عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنیاد پر رہائی دے دی تھی۔

Pakistanisches Gericht lässt bekannten Terroristen frei
حافظ سعید کو امریکی حکومت دہشت گرد قرار دے چکی ہےتصویر: picture-alliance/dpa/K.M.Chaudary

تفتیش کاروں کے مطابق بظاہر وہ لاہور میں ایک ڈسپینسری کھولے ہوئے تھا لیکن اس کی آڑ میں وہ عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کے لیے فنڈ جمع کیا کرتا تھا۔ ذکی الرحمان لکھوی کو حافظ محمد سعید کی مذہبی و خیراتی و امدادی تنظیم جماعت الدعویٰ کا ایک اہم اہلکار بھی خیال کیا جاتا ہے۔کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی، کیسا ردعمل ممکن ہے؟

امریکی انعام

لشکرِ طیبہ کے حافظ محمد سعید کو امریکی حکومت کا محکمہٴ انصاف ایک دہشت گرد قرار دے چکا ہے اور ان کی امریکا کو حوالگی پر دس لاکھ ڈالر کا انعام بھی مقرر کر رکھا ہے۔بھارت نے مسعود اظہر اور حافظ سعید کو دہشت گرد قرار دے دیا

وہ اس وقت جیل میں ہیں اور انہیں مختلف الزامات کے تحت سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ ان کے سارے امدادی و خیراتی نیٹ ورک اور تمام اثاثے بشمول مساجد اور مدرسوں کو پاکستانی حکومت ضبط کر چکی ہے۔

ع ح، ا ب ا (اے پی)