1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمنی میں والدہ پر پانچ بچوں کو قتل کرنے کا شبہ

3 ستمبر 2020

جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔ زولنگن شہر کی ایک رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں پولیس نے پانچ مردہ بچوں کو پایا۔ قتل کا شبہ ان بچوں کی والدہ پر ہے۔

https://p.dw.com/p/3hxVK
Deutschland | Mehrere tote Kinder in Haus in Solingen gefunden
تصویر: picture-alliance/dpa/G. Gattus

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے ذرائع کی اطلاعات کے مطابق ایک والدہ نے مبینہ طور پر اپنے پانچ بچوں کو قتل کردیا۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

آج صبح ہی پولیس نے بتایا تھا کہ زولنگن کے رہائشی علاقے میں واقع فلیٹ میں پانچ بچے مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

مزید پڑھیے: جرمنی: نرس کو تین بچوں کے اقدام قتل پر عمر قید کی سزا

Deutschland Evakuierung Bahnhof Düsseldorf
تصویر: picture-alliance/dpa/M. Kusch

زولنگن کے سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا ہے کہ یہ مشتبہ خاتون کارروائی کے بعد قریبی شہر ڈزلڈورف کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کی پٹریوں پر چڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس دوران یہ ستائیس سالہ خاتون زخمی بھی ہوگئی۔ واضح رہے پولیس نے اس بارے میں ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مقامی میڈیا میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر دو سے آٹھ سال تک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گيارہ سالہ بچی کا تيئس برس قبل ريپ اور قتل، تفتيش آج تک جاری

اس علاقے میں دوپہر کے دوران ہنگامی امداد کی متعدد گاڑیاں بھی دیکھی گئی تھیں۔ جائے وقوعہ کو پولیس نے مکمل طور پر بند کردیا ہے اور اس جرم کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ع آ / ع ت (ڈی پی اے / این ٹی وی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں