بھارتی دارالحکومت دہلی سے متصل میوات نامی علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات کے ایک ہفتے بعد بھی کشیدگی برقرار اور کرفیو نافذ ہے۔ فسادات کے بعد حکومت نے دکانوں اور عمارتوں کو بلڈوزر سے منہدم کرنے کا سلسلہ شروع کیا، جس سے مقامی لوگوں کو مزید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ صلاح الدین زین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ تازہ ترین صورتحال کیا ہے۔