بنڈس لیگا: اٹھارواں میچ ڈے مکمل، ڈورٹمنڈ بدستور سرفہرست
17 جنوری 2011اتوار ہی کے روز دوسرا میچ کولون اور کائزرزلاؤٹرن کے درمیان کھیلا گیا، جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ بنڈس لیگا کا ایک میچ ڈے دراصل تین دنوں کے دوران کھیلے جانے والے میچوں پر مشتمل ہوتا ہے، جو کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز کھیلے جاتے ہیں۔
ہفتے کے روز چھ میچ کھیلےگئے۔ ویردر بریمن نے ہوفن ہائم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ ہفتے کے دوسرے اور اہم میچ میں شٹٹ گارٹ نے مائنزکو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ میونشن گلاڈباخ نے نیورمبرگ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا، جبکہ ہیمبرگ کے ہاتھوں شالکے کو ایک صفر سے مات ہوئی۔
ہفتے کے دن کھیلےگئے دیگر دومیچوں میں وولفسبرگ اور دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ سینٹ پاؤلی اور فرائی برگ کے درمیان کھیلا گیا میچ دو دو گول سے برابر ہوا۔
بنڈس لیگا کا اٹھارواں میچ ڈے مکمل ہونےکے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہے۔ ڈورٹمنڈ 46 پوائنٹس کے ساتھ لیگ ٹیبل پر بدستور سرفہرست ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر 12 پوائنٹس کے ایک بڑے فرق کے ساتھ ہینوور کی ٹیم ہے اور اس کے پاس 34 پوائنٹس ہیں۔ تیسری پوزیشن 33 پوائنٹس کے ساتھ مائنز05 کے پاس ہے، جبکہ چوتھی پوزیشن پر بائر لیورکوزن ہے۔ لیورکوزن کے پاس بھی 33 ہی پوائنٹس ہیں مگر گول اوسط کی وجہ سے مائنز کو اس پر سبقت حاصل ہے۔ بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل کی پانچویں پوزیشن بائرن میونخ 30 پوائنٹس کے ساتھ براجمان ہے۔
رپورٹ: افسراعوان
ادارت: عدنان اسحاق