1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیون اسپیسی پر’ہاؤس آف کارڈر‘ کا دروازہ بند

4 نومبر 2017

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد نہ تو ان کا آسکر ایوارڈ اور نا ہی ہم جنس پرست ہونے کو تسلیم کرنا، ان کے کام آیا۔ نیٹ فلیکس نے ان الزامات کے بعد معروف اداکار کیون اسپسی کو ’ہاؤس آف کارڈز‘ سیریز سے نکال دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2n1EH
تصویر: Reuters/M. Anzuoni

نیٹ فلیکس کمپنی نے جمعہ تین نومبر کی شب اپنے بیان میں کہا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کیون اسپیسی کو ’ہاؤس آف کارڈز‘ نامی مشہور ڈرامہ سیریز میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس اداکار سے تمام تر دیگر معاملات بھی ختم کر دیے گئے ہیں، ’’نیٹ فلیکس کا ادارہ ’ہاؤس آف کارڈز‘ کی کسی مزید ایسی قسط کی پروڈکشن میں شامل نہیں ہو گا، جس میں اسپیسی کا کاسٹ کیا جائے گا‘‘۔

Emmy Nominierungen 2014 House of Cards
تصویر: picture alliance / AP Photo

اٹھاون سالہ اسپیسی کو پانچوں سیزن میں اس ڈرامے میں ان کے مرکزی کردار کی وجہ سے بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا لیکن وہ کبھی یہ اعزاز حاصل نہیں کر سکے۔ نیٹ فلیکس نے کیون اسپیسی کی ’Gore‘ نامی فلم بھی ریلیز کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ’ہاؤس آف کارڈز‘ ڈرامے کی ٹیم میں شامل  اور حصہ رہنے والے آٹھ افراد نےکیون اسپیسی پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

اسپیسی پر ابھی تک نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ہالی وڈ اداکار کے ایک پریس ایجنٹ نے بتایاکہ اسپیسی اس تناظر میں ابھی سوچ و بچار کر رہے ہیں۔

اوباما نہیں ڈرامہ

ایمی ایوارڈز، میلہ ’گیم آف تھرونز‘ نے لوٹ لیا

ایمی ایوارڈز: ’میڈ مین‘ بہترین ڈرامہ قرار

اس سے قبل اداکار انتھونی راپ بیان دے چکے ہیں کہ اسپیسی  1986ء میں جنسی طور پر ان کی جانب مائل ہوئے تھے۔ اس وقت راپ کی عمر چودہ برس تھی۔ اس پر کیون اسپیسی کے بقول انہیں بہرحال یہ واقعہ یاد نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر نشے کی حالت میں ایسا کچھ ہوا تھا تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اسپیسی کے خلاف اسی نوعیت کے کئی الزامات کے تحت تفتیش جاری ہے۔