1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین کے ساتھ تجارت یا دلائی لاما کا استقبال

15 نومبر 2010

معاملہ ہمیشہ ایک ہی طرح کا ہوتا ہے۔ کسی ایک ملک کا سینئر اہلکار دلائی لاما کا استقبال کرتا ہے۔ جواب میں بیجنگ حکومت غصے کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے بگڑنے کی دھمکی دیتی ہے۔

https://p.dw.com/p/Q9mt
تصویر: AP

کیا چینی قیادت کی یہ دھمکیاں واقعی سچ ہیں اورکیا ان دھمکیوں کے نتیجے میں چین کے تجارتی تعلقات واقعی دوسرے ممالک سے متاثر ہوتے ہیں؟ اس بارے میں گوٹینگن یونیورسٹی نے ایک تحقیق کی ہے، جو انتہائی حیران کن ہے۔ یہ تحقیق کرنے والے پروفیسرہنڈرک کلان کا کہنا ہے۔

’’ہمیں تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ، جتنا سینئر اہلکار دلائی لاما کا استقبال کرتا ہے، چین کے اس ملک کے ساتھ اتنے ہی تجارتی تعلقات خراب ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر دلائی لاما جن مما لک کے اکثر دورے کرتے رہیں ہیں، ان ممالک کے ساتھ چین کی برآمدات اور درآمدات میں 8 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ 2008ء میں فرانس کے صدر نکولا س سارکوزی نے دلائی لاما کا استقبال کیا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا تھا کہ چین نے اپنے تجارتی وفد کو فرانس کا تجارتی دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

Dalai Lama Flash-Galerie
دلائی لاما نیویارک کے سینٹرل پارک میں چالیس ہزار افراد سے خطاب کرتے ہوئےتصویر: AP

ایک طرف تو یورپ کے رہنما دلائی لاما کا خود استقبال کرنا چاہتے ہیں ،کیونکہ اس طرح کرنے سے عوام میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ دوسری طرف کوئی بھی حکومت یہ نہیں چاہتی کہ اس کی اقتصاديات کو نقصان پہنچے۔

بل کلنٹن کے دور حکومت میں بھی امریکی انتظامیہ نے دلائی لاما کو وائٹ ہاوس کے دورےکی دعوت دی تھی۔ تاہم اس دورے کے دوران دلائی لاما کی صدر کے ساتھ ملاقات ممکن نہ ہوسکی۔ اس دورےکے دوران دلائی لاما ایک وزیر سے ہی مل سکے تھے۔ دورے کے اختتام پر بل کلنٹن کی دلائی لاما کے ساتھ ایک اچانک ملاقات ہوئی، جس کو غیر رسمی ملاقات کا نام دیا گیا تھا۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت : کشور مصطفٰی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں