پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کی ساکھ ہونا بہت ضروری ہے۔ ان کے بقول پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے مسائل کو حل کرنے کے غرض سے مخلوط حکومت بنانے کے حق میں بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ہمارے نمائندے عرفان آفتاب کی میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران حنا ربانی کھر کے ساتھ بات چیت دیکھیے۔