1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹ بال: بنڈس لیگا میں سرفہرست کون، فیصلہ آج ہوگا

21 فروری 2010

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 23ویں میچ ڈے کا آج آخری دن ہے۔ آج کا اہم مقابلہ لیورکوزین اور بریمن کے درمیان ہوگا، جس سے اس ٹورنامنٹ کے ٹیبل پر آئندہ ہفتے کے لئے ٹیموں کی اوّلین پوزیشن طے ہو جائے گی۔

https://p.dw.com/p/M70b
تصویر: AP

اس وقت بنڈس لیگا کے ٹیبل پر 49 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست میونشن گلاڈ باخ ہے، جو اس ہفتے کا میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ اس کا مقابلہ جمعہ کو ہوفن ہائیم سے ہوا، جو دو دو گول سے برابر رہا۔ یوں لیورکوزین، میونشن گلاڈ باخ سے ایک ہی پوائنٹ پیچھے ہے اور بریمن کے خلاف اتوار کا میچ جیت کر نمبر ایک کی پوزیشن پر آ سکتی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر شالکے کے پاس ہے۔ چوتھے نمبر پر ہیمبرگ ہے، پانچویں پوزیشن ڈورٹمند کے پاس ہے۔ چھٹے نمبر پر فرینکفرٹ اور ساتویں پر بریمن ہے۔ مائنز آٹھویں اور شٹٹ گارٹ نویں نمبر پر ہے۔ دسویں پوزیشن ہوفن ہائیم کے پاس ہے۔

اتوار کے دیگر دو مقابلوں میں فرائی برگ کا سامنا ہیرتھا سے ہوگا جبکہ وولفس برگ شالکے کا سامنا کرے گی۔

ہفتے کو کھیلے گئے پانچ میں سے تین میچ بے نتیجہ رہے تاہم دو کا فیصلہ بڑے مارجن سے ہوا۔ شٹٹ گارٹ نے کولون کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی جبکہ ڈورٹمنڈ نے بھی ہنوور کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ نیورین برگ اور بائرن کا میچ ایک ایک اور ہیمبرگ اور فرینکفرٹ کا میچ صفر صفر سے برابر رہا۔ مائنز اور بوخم کے درمیان مقابلہ بھی بے نتیجہ رہا، دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔

Fußball Bundesliga - 1. FSV Mainz 05 and VfL Bochum
مائنز اور بوخم کے درمیان مقابلہتصویر: AP

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: گوہر نذیر گیلانی