1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کا 19واں میچ ڈے مکمل

25 جنوری 2010

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا 19واں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ جمعہ سے لے کر اتوار تک جاری رہنےوالے ان مقابلوں میں نو میچ کھیلے گئے۔

https://p.dw.com/p/Lfos
وولفس برگ اور کولون کے درمیان میچتصویر: AP

بنڈس لیگا کی اٹھارہ ٹیمیں اور ہر میچ ڈے میں کُل نو مقابلے۔ انیسویں میچ ڈے میں جمعہ کو فرائی بُرگ کی ٹیم شٹٹ گارٹ سے ایک صفر سے ہار گئی تھی۔ ہفتہ کے روز چھ میچ کھیلے گئے تھے۔ بوخُم اور شالکے کا میچ دو دوگول سے برابر رہا تھا، اور ہیرتھا برلن کا مؤنشن گلاڈ باخ سے مقابلہ بھی بغیر کسی گول کے برابر۔ بائرن میونخ کی ٹیم نے بریمن کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا جبکہ مائنز کا ہنوور سے میچ مائنز نےایک صفر سے جیت لیا۔ اس کے علاوہ نیورین بیرگ کا فرینکفرٹ سے مقابلہ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ بورُسیا ڈورٹمنڈ کے ہیمبرگ کے خلاف میچ میں فتح ڈورٹمنڈ کو ملی صفر ایک سے۔ اتوار کو کھیلے گئے باقی ماندہ دو میچوں میں سے ایک میں کولون نے وولفس برگ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا جبکہ ہوفن ہائم کی ٹیم کے خلاف لیورکوزن کو شاندار فتح حاصل ہوئی۔ اس لئے کہ اس میچ میں لیورکوزن نے پہلے ایک گول کیا، پھر دوسرا اور پھر تیسرا بھی۔ لیکن ہوفن ہائم کی ٹیم شروع سے آخر تک بس گول کرنے کی کوششیں ہی کرتی رہی۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر لیورکوزن کی ٹیم اکتالیس پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ بائرن میونخ کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے جس کے انتالیس پوائنٹس ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر شالکے ہے جس کے پوائنٹس کی تعداد اڑتیس بنتی ہے۔ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ڈورٹمنڈ اور ہیمبرگ کی ٹیمیں ہیں جن کے پوائنٹس کی تعداد چھتیس اور چونتیس بنتی ہے۔ لیکن اس کے بعد ایک بڑا فرق ہے اور چھٹے اور ساتویں نمبر پر بریمن اور فرینکفرٹ کی ٹیموں کے نام آتے ہیں جن میں سے ہر کسی کے اٹھائیس پوائنٹس ہیں۔

Bundesliga Mainz gegen Hannover
مائنز اور ہنوور کے کھلاڑیتصویر: AP

بنڈس لیگا کی اچھی اور کامیاب ٹیموں میں سب سے پیچھے اور خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں میں سے سب سے آگے ہیرتھا برلن کی ٹیم ہے جو اب تک انیس میچوں میں محض دس پوائنٹس حاصل کر سکی ہے۔

رپورٹ: مقبول ملک

ادارت: ندیم گِل