1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال ٹیم شاندار فتح

8 ستمبر 2010

سن 2012 ء میں کھیلی جانے والی یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ کے کوالیفائنگ مقابلے جاری ہیں۔ جرمن ٹیم نے وسطی ایشیائی ملک آذر بائجان کی ٹیم کو کولون شہر میں کھیلے گئے میچ میں پانچ گولوں سے شکست دی۔

https://p.dw.com/p/P6V6
پوڈولسکی اور اوزلتصویر: picture alliance / dpa

جرمن شہر کولون میں جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم نے شاندر فٹ ورک اور تال میل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آذر بائیجان کی ٹیم کو ایک بڑی شکست سے دوچار کیا۔ جرمنی کی جانب سے آدھے درجن گول کئے گئے۔ دونوں حصوں میں جرمن قومی ٹیم نے مجموعی طور پر پانچ گول کئے اور ایک گول آذربائجان کی ٹیم کے کھلاڑی نے اپنی ٹیم کے خلاف کیا۔ مہمان ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔

وقفے پر جرمن ٹیم تین گولوں سے جیت رہی تھی۔ جرمن ٹیم کی جانب سے پہلا گول پہلے ہاف کے اٹھائیسویں منٹ پر ہائیکو ویسٹر مان نے کیا۔ ویسٹر مان متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اس وقت داخل ہوئے جب Per Mertesacker زخمی ہو کر میچ سے باہر چلے گئے تھے۔

Flash-Galerie EM-Qualifikation Fußball Deutschland Aserbaidschan
جرمن ٹیم اگلے برس اگست میں برازیل کے خلاف ایک دوستانہ میچ کھیلے گیتصویر: AP

بعد میں پہلے ہاف کے دوران ضائع ہونے والے اضافی وقت میں جرمنی کے فارورڈ کھلاڑیوں نے یکے بعد دیگرے دو گول کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ پینتالیسویں منٹ کے بعد پہلے اضافی منٹ پر لوکاس پوڈولسکی اور ایک ہی منٹ بعد میرو سلاو کلوزے نے گول کیا۔

دوسرے ہاف میں جرمنی کی برتری میں اس وقت اضافہ ہوا جب آذربائجانی کھلاڑی راشد صادیگوف نے جرمن کھلاڑی سمی خدیرا کے کراس کو روکنے کی کوشش میں گیند کو خود ہی اپنے گول کے اندر پھینک دیا۔ جرمن ٹیم کے خلاف مہمان ٹیم کی جانب سے واحد گول 57 ویں منٹ پر واقف جوادوف نے کیا۔ دوسرے ہاف میں جرمنی کی جانب سے چوتھا گول ہولگار باڈسٹوبر نے کیا۔ مجموعی طور پر یہ جرمنی کا پانچواں گول تھا اور آخری گول ایک بار پھر میرو سلاو کلوزے نے کیا۔ اب تک کھیلے گئے دو کوالیفائنگ میچوں میں جرمن فارورڈ کھلاڑی کلوزے تین گول کر چکے ہیں۔

EM-Qualifikation Fußball Deutschland Aserbaidschan
منگل کو کھیلے گئے میچ کا ایک منظرتصویر: picture alliance / dpa

دوسری جانب یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اگلے برس پانچ بار کی عالمی چیمپیئن برازیل کی ٹیم جرمن ٹیم کے خلاف شٹٹگارٹ میں ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ شٹٹگارٹ کا نو تعمیر سٹیڈیم تب مکمل ہو جائے گا۔

جرمن کار ساز ادارے مرسیڈیز بینز اور جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے درمیان سپانسر شپ کے بیس سال پورے ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں برازیل کی قومی ٹیم کے ساتھ میچ کو شیڈیول کیا گیا ہے۔ اسی طرح اگلے سال نو فروری کو چار بار عالمی چیمپیئن بننے کا اعزار حاصل کرنے والی اطالوی ٹیم بھی ڈارٹ منڈ میں جرمن ٹیم کے خلاف بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں