ڈیجیٹل رائٹس کی سرگرم کارکن نگہت داد کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ تر معلومات حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے لہٰذا پاکستان میں عام انتخابات کے دن موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش شہریوں کے جمہوری اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بنی ہے۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈی ڈبلیو اردو کے نمائندے عرفان آفتاب کی نگہت داد کے ساتھ بات چیت دیکھیے۔