1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی فون فور ایس خریدنے والوں کی لمبی قطاریں

12 نومبر 2011

جمعہ 11 نومبر سے آئی فون فور ایس کی فروخت نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ میں شروع ہوگئی ہے۔

https://p.dw.com/p/139Qm
تصویر: dapd

معروف کمپیوٹر ساز ادارے ایپل کی طرف سے اس کا نیا آئی فون چار اکتوبر کو متعارف کرایا گیا، چونکہ اس نئے فون کو آئی فون فور ایس کا نام دیا گیا ہے تو شروع میں یہ بات فون صارفین اور ٹیکنالوجی سے متعلق ان تمام لوگوں کے لیے مایوسی کا سبب بنی جو آئی فون فائیو کے منتظر تھے۔ تاہم اب یہ نیا آئی فون فروخت کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔

ایپل کی طرف سے جن تین نئی مارکیٹوں میں اس کے نئے آئی فون کی فروخت شروع کی گئی ہے ان میں نیوزی لینڈ، چین کا جنوبی شہر ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق آک لینڈ اور کئی دیگر شہروں میں بہت سے صارفین دکانیں کھلنے سے قریب پندرہ گھنٹے پہلے ہی لمبی لمبی قطاروں میں وہاں جمع ہو گئے تھے۔

Steve Jobs Flash-Galerie
ایپل کے بانی سٹیو جوب کی بعد از مرگ میڈیا کوریج سے بھی آئی فون کی پراڈکٹ کی خرید میں ا‌ضافہ نوٹ کیا گیا ہےتصویر: dapd

چین کے جنوبی شہر ہانگ کانگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایپل اسٹور کے دروازے جب کھولے گئے تو اس وقت ہزاروں لوگ اس کے باہر جمع تھے۔ ان افراد میں صارفین کے علاوہ ایسے منافع خور بھی شامل تھے جو ایپل کا یہ نیا فون خرید کر اسے بعد ازاں زیادہ مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک ٹیلی فون ڈیلر کین وونگ Ken Wong نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ صبح سات بجے ایپل اسٹور سے فروخت شروع ہونے کے بعد سے تب تک 198 آئی فون خرید چکا تھا۔ اس مقصد کے لیے اس نے باقاعدہ اپنے لوگوں کو خریداروں کی قطار میں لگایا ہوا تھا۔ وونگ کے مطابق اس نے ایسے ہر فرد کو فون حاصل کرنے کے عوض 70 امریکی ڈالرز کے برابر رقم دی۔ کین وونگ کے مطابق اس نے یہ فون اپنے دوستوں اور گاہکوں کے لیے خریدے ہیں۔

Apple iPhone 4S Handy Smartphone Macintosh Flash-Galerie
آئی فون نے موبائل فون کی دنیا میں انقلاب برپا کر رکھا ہےتصویر: AP

جنوبی کوریا میں آئی فون فور ایس وہاں کی ٹاپ موبائل آپریٹنگ کمپنی SK ٹیلی کام کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ نئے فون کی فروخت شروع ہونے کے موقع پر رنگا رنگ تفریحی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔

نیوزی لینڈ،جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ میں آئی فون فور ایس کی جمعہ 11 نومبر سے فروخت ایپل کی اس پروڈکٹ کی بین الاقوامی مارکیٹنگ کے دوسرے مرحلے میں شروع کی گئی ہے۔ اس سے قبل پہلے مرحلے میں 14 اکتوبر کو یہ نیا آئی فون آسٹریلیا، جاپان، جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت کئی ملکوں میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا تھا۔

رپورٹ: افسر اعوان

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں