جنوبی اٹلی کے پانیوں میں ڈوبنے والی کشتی کے حادثے کا شکار ہونے والوں میں دو درجن سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس لرزہ خیز حادثے کے بارے میں حقائق جلد ہی عوام کے سامنے رکھ دیے جائیں گے۔