مونٹینیگرو نے ہائی وے کی تعمیر کے لیے چین سے اربوں یورو کا قرضہ لے رکھا ہے، لیکن اب یہ جنوبی یورپی ملک مالی بحران کا شکار ہو رہا ہے۔ ایسے میں چین نے مزید قرضہ دینے کی پیشکش کی ہے۔ لیکن اگر ایک بھی قسط ادا نہیں کی گئی تو چین کو مونٹینیگرو کی ریاستی املاک ضبط کرنے کا حق مل جائے گا۔