1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم

12 نومبر 2010

ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم کے پہلے حصے کا ورلڈ پریمیئر جمعہ کے روز لندن میں منعقد ہوا۔ تاہم فلم کی ریلز سے چند گھنٹے قبل تک اس کے نامور نوجوان اداکار اپنے فلمی مستقبل کے حوالے سے فکر مند رہے۔

https://p.dw.com/p/Q7Yz

Harry Potter & the Deathly Hallows: Part One نامی فلم ان دو فلموں کا پہلا حصہ ہے جو ناول نگارجے کے رولنگ کی معروف ناول سیریز ہیری پوٹر کے ساتویں اور آخری حصے پر بنائی گئی ہے۔ ابتدائی جائزوں میں اس فلم میں لیے گئے نئے منفی رخ کی تعریف کی گئی تھی تاہم بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس فلم نے اگلے جولائی میں سیریز کی دوسری فلم کی صرف اشتہا بڑھانے کا کام کیا ہے۔

Flash-Galerie Reichste Frauen der Welt Author J. K. Rowling
ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کےرولنگ کے بقول وہ اس سیریز کے مزید ناول نہیں لکھیں گیتصویر: AP

سیریز کی آخری دونوں فلموں میں سے پہلے حصے کو 19 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرے حصے کی عکسبندی بھی رواں سال کے ابتدا میں ہی مکمل کر لی گئی تھی۔

Buchcover: J.K. Rowling - Harry Potter und der Gefangene von Askaban (Hörbuch)
ہیری پوٹر ناول سیریز کی اب تک چار سوملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ اس کا 69 زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے

جمرات کو لندن میں ہونے والے فلم کے پریمیئر میں ہزاروں مداح ہیری پوٹر سیریز کی کل آٹھ فلموں کے مرکزی اداکاروں، 21 سالہ ڈینیئل ریڈ کلف ، 20 سالہ ایما واٹسن اور 22 سالہ ریوپرٹ گرنٹ کی ایک جھلک دیکنے کے لیے جمع تھے۔

پریمیئر میں فلم کے تمام اداکارو‌ں کے علاوہ فلم کی مصنف جے کے رولنگ اور کئی دیگر معروف اداکار بھی موجود تھے۔ اس موقع پرمصنفہ جے کے رولنگ نے واضح کیا کہ وہ اس سیریز کے لیے مزید کوئی ناول نہیں لکھ رہیں ہیں تاہم انہوں نے مستقبل میں نہ لکھنے کے بارے میں وضاحت نہیں کی۔

ہیری پوٹر سیریز کی پہلی فلم دو ہزار ایک میں ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد ریلیز کی جانے والی چھ فلموں سے اب تک پانچ اعشاریہ چار بلین ڈالرز کی آمدنی ہوچکی ہے۔ اس مشہور ناول سیریز کی اب تک چار سوملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ اس کا 69 زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ : عنبرین فاطمہ

ادارت : افسراعوان