کیا قیلولہ صحت کے لیے مفید ہے؟
4 اکتوبر 2017عام طور پر جنوبی یورپ میں اس دور کی جدید زندگی میں قیلولہ کو غیر اہم تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن دن میں کچھ دیر آرام کر لینا صحت کے لیے دراصل بہت اچھا ہے۔ اس تھوڑی دیر کے آرام سے انسانی ذہن کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور یوں قیلولہ کرنے والے افراد روز مرہ کے کام بہتر طور پر سر انجام دے سکتے ہیں۔
سائنسی تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ قیلولہ سے دل کے امراض سے بھی بچا جا سکتا ہے اور یہ انسان کا موڈ خوش گوار بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
عام طور پر کچھ افراد دن کے دوران تھکن محسوس کرتے ہیں اور اگر صرف بیس سے تیس منٹ آرام کر لیا جائے تو تھکن دور ہو سکتی ہے۔ اس مختصر دورانیے کی نیند کو ’پاور نیپ‘ (Power Nap) بھی کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق قیلولے سے بلڈ پریشر کے علاوہ ذہنی قوت میں بھی اضافہ یقینی ہے۔ چین میں بھی پاور نیپ کا بہت رواج ہے۔ ایسا کسی دفتر میں کیا جا سکتا ہے یا پھر کسی قریبی پارک میں بھی۔ تو کوشش کریں گے مصروف زندگی میں کچھ وقت قیلولہ کرنے کے لیے نکالا جائے۔