کسان اس دن کے منتظر ہیں جب روبوٹ ان کے کھیتوں سے نقصان دہ جڑی بوٹیوں کو پاک کریں گے۔ ایگریکلچرل روبوٹ یا ’ایگ بوٹ‘ خود سے ہی بیج بو سکتے ہیں اور انہیں پانی دے سکتے ہیں، پھر ان کی کٹائی اور صفائی کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ جانوروں کو خوراک دینے کا عمل بھی خودکار بنایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فارمنگ کسانوں اور روبوٹ دونوں کے لیے سیکھنے کا ایک عمل ہے۔