عموماً یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کراچی کو پانی کی کمی کا سامنا ہے اور جو پانی موجود ہے اس پر ’ٹینکرمافیا‘ کا قبضہ ہے۔ لیکن اس حوالے سے آج تک ایسی کوئی تحقیق نہیں کی گئی جس سے یہ پتہ لگایا جا سکے کہ کراچی میں پانی کی اصل کھپت کتنی ہے؟ کراچی کی حبیب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے ایسی اسمارٹ ڈیوائس تیار کی ہے جو گھروں میں پانی کے استعمال سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتی ہے۔ شاہ فہد کی رپورٹ