سہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا دیا۔ لاہور کے پنجاب اسٹڈیم میں ہزاروں شائقین کے سامنے اتوار کو ہونے والے فائنل میں پاکستان نے 29-40 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ بھارت کے علاوہ ایران کی ٹیم بھی اس چیمپیئن شپ میں شریک ہوئی۔