1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کال گرل سے جھگڑا، سابق جرمن سائیکل سٹار گرفتار

10 اگست 2018

جرمنی کے مشہور سابق سائیکل سٹار یان اُلرش کا آسمان کی بلندیوں سے زمین پر گرنے کا مسلسل سفر جاری ہے۔ اب انہیں فرینکفرٹ کے ایک انتہائی مہنگے ہوٹل میں کال گرل کا گلا دبانے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/32yt0
Deutschland 2014 Jan Ullrich, ehemaliger Rad-Profi NEU
تصویر: picture-alliance/Keystone/G. Ehrenzeller

جرمنی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اس سابق سائیکل سٹار کی زندگی میں یہ مزید ایک نیا دھچکا ہے۔ پبلک پراسیکیوٹر فرینکفرٹ نے جمعے کی صبح انہیں ایک پرتعیش ہوٹل سے گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق یہ سابق سٹار ایک تھیراپی کے سلسلے میں جرمنی واپس پہنچے تھا لیکن اسے ایک کال گرل کے ساتھ جھگڑا کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فرینکفرٹ کے دفتر استغاثہ کی ترجمان نادیہ نیسن کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’رات کو اس کے پاس ایک کال گرل تھی۔ ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تو ملزم نے اس کا گلا دبانے کی کوشش کی۔‘‘ اس خاتون ترجمان کا مزید کہنا تھا، ’’اُلرش شراب اور دیگر منشیات کے شدید نشے میں تھا اور وہ انتہائی بے حال ہو چکا تھا۔‘‘

Spanien | Jan Ullrich wegen Randalierens auf Til Schweigers Finca festgenommen
چوالیس سالہ اُلرش مشہور مایورکا جزیرے پر رہائش پذیر ہیں اور الکوحل کے ساتھ ساتھ دیگر طرح کی منشیات کے بھی عادی ہیںتصویر: imago/Agencia EFE

جرمنی کے مشہور اخبار بِلڈ کے مطابق پولیس نے ہوٹل کے کمرے سے کئی گرام کوکین بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ نادیہ نیسن کے مطابق پولیس حکام کے لیے یہ ایک اقدام قتل کا کیس ہے۔ متاثرہ جسم فروش خاتون کے مطابق اس کا گلا اس قدر دبایا گیا کہ اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات ابھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق متاثرہ لڑکی زخمی ہو گئی تھی اور اسے طبی مدد فراہم کی گئی۔

چوالیس سالہ اُلرش مشہور مایورکا جزیرے پر رہائش پذیر ہیں اور الکوحل کے ساتھ ساتھ دیگر طرح کی منشیات کے بھی عادی ہیں۔ حال ہی میں وہ نشے کی حالت میں اس جزیرے پر جرمنی ہی کے ایک اداکار کے گھر بغیر اجازت داخل ہو گئے تھے، جس پر انہیں ایک رات جیل میں گزارنا پڑی تھی۔

اس کے بعد یان اُلرش نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا علاج کروانے کے لیے جرمنی واپس جا رہے ہیں۔ جمعرات کو اپنی پرواز سے پہلے یان الرش کا کہنا تھا کہ وہ ایک نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے پرامید بھی ہیں۔ یان اُلرش اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں اور اپنے بچوں سے بھی دور ہیں۔

ا ا / ش ح