جرمن ڈاکٹر رُوتھ فاؤ کی آخری رسومات آج کراچی میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ہیں۔ وہ مختصر علالت کے بعد 10 اگست کو کراچی ہی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔ انہی کی کوششوں کی بدولت 1996 عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو جذام کے مرض سے قابو پانے والا ایشیا کا پہلا ملک قرار دیا تھا۔